بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) خرید و فروخت کے مسائل قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 499 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
238- وبه: عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يستوفيه.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا عباللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھانا (غلہ) خریدے تو جب تک اسے پورا اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 499]
تخریج الحدیث
«238- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 640/2 ح 1372، ك 31 ب 19 ح 40، وعنده: من ابتاع) التمهيد 325/13 وقال: ”هذا حديث صحيح الإسناد“، الاستذكار:1292، و أخرجه البخاري (2126) ومسلم (1526/32) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
حدیث نمبر: 500 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
239- وبه: أنه قال: كنا فى زمان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نبتاع الطعام فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذى ابتعناه فيه إلى مكان سواه قبل أن نبيعه.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں کھانا (غلہ، اناج) خریدتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس آدمی بھیج کر حکم دیتے کہ ہم نے جہاں سے یہ خریدا ہے دوبارہ بیچنے سے پہلے وہاں سے دوسرے مقام پر اسے منتقل کر دیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 500]
تخریج الحدیث
«239- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 641/2 ح 1374، ك 31 ب 19 ح 42) التمهيد 335/13، الاستذكار:1294، و أخرجه مسلم (1572/33) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
حدیث نمبر: 501 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
287- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يقبضه.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کھانا (غلہ وغیرہ) خریدے تو جب تک اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 501]
تخریج الحدیث
«287- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 640/2 ح 1373، ك 31 ب 19 ح 41) التمهيد 339/16، الاستذكار: 1293، و أخرجه النسائي (285/7 ح 4600) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه البخاري (2133) ومسلم (526/37) وترقيم دارالسلام: 3845) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح