بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 500 — قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) خرید و فروخت کے مسائل قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے حدیث 500
239- وبه: أنه قال: كنا فى زمان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نبتاع الطعام فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذى ابتعناه فيه إلى مكان سواه قبل أن نبيعه.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں کھانا (غلہ، اناج) خریدتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس آدمی بھیج کر حکم دیتے کہ ہم نے جہاں سے یہ خریدا ہے دوبارہ بیچنے سے پہلے وہاں سے دوسرے مقام پر اسے منتقل کر دیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 500]
تخریج الحدیث
«239- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 641/2 ح 1374، ك 31 ب 19 ح 42) التمهيد 335/13، الاستذكار:1294، و أخرجه مسلم (1572/33) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (499) باب پر واپس اگلی حدیث (501) →