بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 36 — شیر خوار بچے کا پیشاب
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) طہارت کے مسائل شیر خوار بچے کا پیشاب حدیث 36
56- وبه: عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود عن أم قيس ابنة محصن: أنها أتت بابن لها صغير لم يأكل الطعام إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأجلسه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فى حجره فبال على ثوبه، فدعا بماء فنضحه ولم يغسله.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ اپنے چھوٹے بچے کو جس نے ابھی کھانا شروع نہیں کیا تھا، لے کر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئیں تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کو اپنی گود میں بٹھا لیا، پھر اس بچے نے آپ کے کپڑوں پر پیشاب کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی منگوایا، پھر آپ نے کپڑے پر پانی چھڑکا اور اسے نہ دھویا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 36]
تخریج الحدیث
«56- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 64/1 ح 137، ك 2 ب 30 ح 109) التمهيد 108/9، الاستذكار: 116 و أخرجه البخاري (223) من حديث مالك به ورواه مسلم (287) من ابن شهاب الزهري به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (35) باب پر واپس اگلی حدیث (37) →