☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حجامہ کروانا ان بہترین چیزوں میں سے ہے جن سے تم علاج کرتے ہو
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← طب کے متعلق روایات← حجامہ کروانا ان بہترین چیزوں میں سے ہے جن سے تم علاج کرتے ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 7655 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أنَّ بُكير بن عبد الله حدَّثه، أنَّ عاصم ابن عمر بن قَتَادة حدَّثه: أنَّ جابر بن عبد الله عادَ المُقنَّعَ، ثم قال: لا أَبْرَحُ حتى يَحتجِمَ، فإني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إِنَّ فيه شِفاءً" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7466 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے مقنع (نامی شخص) کی عیادت کی، پھر فرمایا: میں یہاں سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک کہ یہ سینگی نہ لگوا لے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اس میں شفا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7655]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7655] [ترقيم الشركة 7563] [ترقيم العلميه 7466]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7656 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو العباس محمد بن محمود (1) المحبوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى حدثنا شَيْبان بن عبد الرحمن، عن عبد الملك ابن عُمير، عن حُصين بن أبي الحُرّ، عن سَمُرة قال: دخل أعرابيٌّ من بني فَزارة من بني أُمِّ قِرْفة على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا حجَّامٌ يَحجُمُه بمَحاجِمَ (2) له من قُرون، يَشرِطُ بشَفْرةٍ، فقال: ما هذا يا رسولَ الله؟ لِمَ تَدَعُ هذا يقطعُ عليك جِلدَك؟ قال:"هذا الحَجْمُ، وهو خيرُ ما تداويتُم به" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه شُعبةُ بن الحجَّاج العَتَكيُّ وزهير بن معاوية الجُعْفيُّ عن عبد الملك ابن عُمير. أما حديثُ شُعبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7467 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو فزارہ (بنو ام قرفہ) کا ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت ایک حجام سینگیوں (جو سینگوں سے بنی ہوئی تھیں) کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سینگی لگا رہا تھا اور نشتر (بلیڈ) سے چیرے لگا رہا تھا، اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ اس کو کیوں اجازت دے رہے ہیں کہ یہ آپ کی جلد کاٹ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجامہ (سینگی لگوانا) ہے، اور یہ ان تمام چیزوں میں سے بہتر ہے جن سے تم علاج کرتے ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اسے شعبہ بن حجاج اور زہیر بن معاویہ نے بھی عبدالملک بن عمیر سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7656]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7656] [ترقيم الشركة 7564] [ترقيم العلميه 7467]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7657 مستدرک الحاکم
فحدَّثَناه أبو علي الحافظ، أخبرنا زكريا بن يحيى الساجي، حدثنا عبد الوارث ابن عبد الصمد، حدثني أبي، حدثنا شُعبة، عن عبد الملك بن عُمَير، قال: سمعتُ حُصَين بن أبي الحُرِّ يُحدِّث عن سَمُرة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خيرُ ما تداويتُم به الحَجْمُ" (1) . وأما حديثُ زهير:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین علاج جس سے تم دوا کرتے ہو وہ حجامہ (سینگی لگوانا) ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7657]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7657] [ترقيم الشركة 7565]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7658 مستدرک الحاکم
فحدَّثَناه محمد بن صالح بن هانئ قال أحمد بن محمد بن نصر: حدثنا أبو نُعيم، حدثنا زُهير، عن عبد الملك بن عُمير، حدثني حُصين بن أبي الحُرّ، عن سَمُرة، عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم نحوَه (2) . وقد رواه داود بن نُصَير الطائي عن عبد الملك بن عُمير:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی طرح (حجامہ کی فضیلت) ارشاد فرمائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7658]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7658] [ترقيم الشركة 7566]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7659 مستدرک الحاکم
أخبرَناه محمد بن يعقوب الأخرَم، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيّة، حدثنا داود بن نُصَير، عن عبد الملك بن عُمير، عن حُصين بن أبي الحُرّ، عن سَمُرة قال: دخلَ أعرابيٌّ من بني فَزَارة من بني أُمَّ قِرْفة على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا حجَّامُ يَحجُمُه بمَحاجمَ له من قُرون فشَرَطه (3) بشَفْرةٍ، فقال: ما هذا يا رسولَ الله، لِمَ تَدَعُ هذا يقطَعُ عليك جِلدَك؟ قال:"هذا الحَجْمُ" قال: وما الحجمُ؟ قال:"خيرُ ما تَداوَى به النَّاسُ" (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بنو فزارہ (بنو ام قرفہ) کا ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت ایک حجام سینگیوں (جو سینگوں کی بنی ہوئی تھیں) کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سینگی لگا رہا تھا اور نشتر سے چیرا لگا رہا تھا، اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ اس کو کیوں اجازت دے رہے ہیں کہ یہ آپ کی کھال کاٹ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجامہ ہے۔“ اس نے پوچھا: حجامہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان چیزوں میں سب سے بہتر ہے جن سے لوگ علاج کرتے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7659]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وأخرجه النسائي (7552) عن حماد بن إسماعيل بن إبراهيم، عن أبيه» [ترقيم الرساله 7659] [ترقيم الشركة 7567]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7660 مستدرک الحاکم
أخبرنا نَصْر بن محمد (1) بن الحطَّاب (2) ببغداد، حدثنا محمد بن غالب ابن حرب، حدثنا زكريا بن عَدِي، حدثنا عُبيد الله بن عمرو الرَّقي، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن محمد بن قيس، حدثنا أبو الحَكَم البَجَلي -وهو عبد الرحمن بن أبي نُعْم (3) - قال: دخلتُ على أبي هريرة وهو يَحتجِمُ، فقال لي: يا أبا الحَكَم، احتجِمْ، قال: فقلت: ما احتجَمتُ قطُّ، قال: أخبرني أبو القاسم صلى الله عليه و آله وسلم: أنَّ جبريل ﵇ أخبره:"أَنَّ الحَجْمَ أفضلُ ما تَداوَى به الناسُ" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7470 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابوالحکم بجلی (عبدالرحمن بن ابی نعم) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ سینگی لگوا رہے تھے، انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے ابوالحکم! تم بھی سینگی لگواؤ، میں نے عرض کیا: میں نے کبھی سینگی نہیں لگوائی، انہوں نے فرمایا: مجھے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خبر دی کہ جبرائیل علیہ السلام نے انہیں بتایا ہے: ”بے شک حجامہ ان بہترین طریقوں میں سے ہے جن سے لوگ علاج کرتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7660]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لِين من أجل محمد بن قيس» [ترقيم الرساله 7660] [ترقيم الشركة 7568] [ترقيم العلميه 7470]
الحكم على الحديث
إسناده فيه
الحكم: إسناده فيه
حدیث نمبر: 7661 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، أخبرنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حدثنا أَسِيد بن زيد الجمَّال، حدثنا زهير بن معاوية، عن عبيد الله، عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنْ كان في شيء مما تَدَاوَوْنَ بِه شِفاءٌ، فَشَرْطَةُ مِحْجَمٍ، أو شَرْبة عسَل، أو كَيَّةٌ تُصِيبُ، وما أُحبُّه إذا اكتَوى" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7471 - أسيد بن زيد الحمال متروك
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی چیز میں شفا ہے تو وہ حجام کے نشتر لگانے، یا شہد پینے، یا گرم چیز سے داغنے (جو اثر انداز ہو) میں ہے، اور میں اسے پسند نہیں کرتا جب کوئی داغ لگوائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7661]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا،، أَسيد بن زيد الجمّال متفق على ضعفه، وقد تابعه محمد بن أسعد التغلبي عن زهير بن معاوية عند البزار في "مسنده" (5758)، والطبري في مسند ابن عباس من "تهذيب الآثار" 1/ 503 و 504، والطحاوي في "معاني الآثار" 4/ 320، والعقيلي في "الضعفاء" (1515)، ومحمد بن أسعد ...» [ترقيم الرساله 7661] [ترقيم الشركة 7569] [ترقيم العلميه 7471]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
الحكم: إسناده ضعيف جدًا