☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7656
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7656
أخبرنا أبو العباس محمد بن محمود (1) المحبوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى حدثنا شَيْبان بن عبد الرحمن، عن عبد الملك ابن عُمير، عن حُصين بن أبي الحُرّ، عن سَمُرة قال: دخل أعرابيٌّ من بني فَزارة من بني أُمِّ قِرْفة على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا حجَّامٌ يَحجُمُه بمَحاجِمَ (2) له من قُرون، يَشرِطُ بشَفْرةٍ، فقال: ما هذا يا رسولَ الله؟ لِمَ تَدَعُ هذا يقطعُ عليك جِلدَك؟ قال:"هذا الحَجْمُ، وهو خيرُ ما تداويتُم به" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه شُعبةُ بن الحجَّاج العَتَكيُّ وزهير بن معاوية الجُعْفيُّ عن عبد الملك ابن عُمير. أما حديثُ شُعبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7467 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو فزارہ (بنو ام قرفہ) کا ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت ایک حجام سینگیوں (جو سینگوں سے بنی ہوئی تھیں) کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سینگی لگا رہا تھا اور نشتر (بلیڈ) سے چیرے لگا رہا تھا، اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ اس کو کیوں اجازت دے رہے ہیں کہ یہ آپ کی جلد کاٹ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجامہ (سینگی لگوانا) ہے، اور یہ ان تمام چیزوں میں سے بہتر ہے جن سے تم علاج کرتے ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اسے شعبہ بن حجاج اور زہیر بن معاویہ نے بھی عبدالملک بن عمیر سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7656]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7656] [ترقيم الشركة 7564] [ترقيم العلميه 7467]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7655) Back to Bab Next Hadith → (7657)