أخبرَناه محمد بن يعقوب الأخرَم، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيّة، حدثنا داود بن نُصَير، عن عبد الملك بن عُمير، عن حُصين بن أبي الحُرّ، عن سَمُرة قال: دخلَ أعرابيٌّ من بني فَزَارة من بني أُمَّ قِرْفة على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا حجَّامُ يَحجُمُه بمَحاجمَ له من قُرون فشَرَطه (3) بشَفْرةٍ، فقال: ما هذا يا رسولَ الله، لِمَ تَدَعُ هذا يقطَعُ عليك جِلدَك؟ قال:"هذا الحَجْمُ" قال: وما الحجمُ؟ قال:"خيرُ ما تَداوَى به النَّاسُ" (4) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بنو فزارہ (بنو ام قرفہ) کا ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت ایک حجام سینگیوں (جو سینگوں کی بنی ہوئی تھیں) کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سینگی لگا رہا تھا اور نشتر سے چیرا لگا رہا تھا، اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ اس کو کیوں اجازت دے رہے ہیں کہ یہ آپ کی کھال کاٹ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجامہ ہے۔“ اس نے پوچھا: حجامہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان چیزوں میں سب سے بہتر ہے جن سے لوگ علاج کرتے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7659]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وأخرجه النسائي (7552) عن حماد بن إسماعيل بن إبراهيم، عن أبيه» [ترقيم الرساله 7659] [ترقيم الشركة 7567]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح