حدّثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدّثنا محمد بن المغيرة السُّكريّ، حدّثنا القاسم بن الحَكَم العُرَنيّ، حدّثنا سليمان بن أبي سليمان، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: جاءتِ امرأةٌ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت: يا رسولَ الله، أنا فلانةُ بنت فلان، قال:"قد عرفتُكِ، فما حاجَتُكِ؟" قالت: حاجَتي أَنَّ ابن عمِّي فلانٌ العابدُ، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قد عرفتُه" قالت: يَخطُبُنيّ، فأخبِرْني ما حقُّ الزَّوج على الزوجة، فإن كان شيءٌ أطيقُه تزوجتُه، وإن لم أُطِقْه لا أتزوَّجُ، قال:"من حقِّ الزَّوج على الزوجة أن لو سالَ دمًا وقَيحًا وصَديدًا فلَحسَتْه بلسانها، ما أدَّتْ حقَّه، ولو كان ينبغي لبشرٍ أن يَسجُدَ لبشرٍ، لأمرتُ الزوجة أن تسجُدَ لزوجها إذا دخل عليها، لِمَا فَضَّلَه الله تعالى عليها" قالت: والذي بعثك بالحقِّ لا أتزوَّجُ ما بقيتُ في الدنيا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7324 - بل سليمان هو اليماني ضعفوه
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں فلاں بن فلاں کی بیٹی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے پہچان لیا ہے، بتا تیری کیا حاجت ہے؟“ اس نے عرض کیا: میری حاجت یہ ہے کہ میرا چچا زاد فلاں بڑا عبادت گزار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے بھی پہچان لیا۔“ اس نے کہا: وہ مجھے نکاح کا پیغام دے رہا ہے، پس آپ مجھے بتائیے کہ بیوی پر شوہر کا کیا حق ہے؟ اگر وہ ایسا حق ہوا جس کی میں طاقت رکھتی ہوں تو میں اس سے نکاح کر لوں گی، اور اگر مجھے طاقت نہ ہوئی تو نکاح نہیں کروں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیوی پر شوہر کا حق یہ ہے کہ اگر اس کے جسم سے خون، پیپ اور کچ لہو بہہ رہا ہو اور بیوی اسے اپنی زبان سے چاٹ لے، تب بھی اس نے اس کا حق ادا نہیں کیا۔ اور اگر کسی انسان کے لیے روا ہوتا کہ وہ کسی دوسرے انسان کو سجدہ کرے، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ جب اس کا شوہر اس کے پاس آئے تو وہ اسے سجدہ کرے، اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے اسے (شوہر کو) بیوی پر عطا کی ہے۔“ عورت نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں جب تک دنیا میں زندہ رہوں گی، کبھی نکاح نہیں کروں گی۔
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7512]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، من أجل سليمان بن أبي سليمان: وهو ابن داود اليماميّ، وهو ما رجَّحه الخطيب البغدادي في "موضح الأوهام" 1/ 119، ووهَّم من جعله اثنين كالبخاري» [ترقيم الرساله 7512] [ترقيم الشركة 7420] [ترقيم العلميه 7324]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
الحكم: إسناده ضعيف جدًّا