☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7514
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7514
حدَّثني محمد بن صالح بن هانئ، حدّثنا السَّري بن خُزَيمة، حدّثنا عبد العزيز بن الخطّاب، حدّثنا حِبَّان (2) بن عليّ، عن صالح بن حَيَّان، عن عبد الله ابن بريدة، عن أبيه: أنَّ رجلًا أتى النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسولَ الله، علِّمني شيئًا أزدادُ به يقينًا، قال: فقال:"ادْعُ تلك الشجرةَ"، فدعا بها فجاءت حتى سلَّمت على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، قال لها:"ارجِعيّ"، فرجعت، قال: ثم أَذِنَ له فقبَّل رأسَه ورِجلَيه، وقال:"لو كنتُ آمرًا أحدًا أن يسجُدَ لأحدٍ، لأَمرتُ المرأةَ أن تسجُدَ لزوجِها" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7326 - بل واه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی نشانی دکھائیے جس سے میرے یقین میں اضافہ ہو جائے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس درخت کو بلاؤ۔“ اس نے اسے بلایا تو وہ درخت چل کر آ گیا یہاں تک کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”واپس لوٹ جاؤ۔“ تو وہ واپس چلا گیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اجازت مانگی اور آپ کے سر اور قدموں کو بوسہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو حکم دینے والا ہوتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7514]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، بمرّة لضعف حبان بن عليّ: وهو العنزي ولضعف صالح بن حيان: وهو القرشي الكوفيّ، ووهّاه الذهبي في "التلخيص"» [ترقيم الرساله 7514] [ترقيم الشركة 7422] [ترقيم العلميه 7326]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7513) Back to Bab Next Hadith → (7515)