أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدّثنا أحمد بن مَهدي بن رُستُم الأصفهانيّ، حدّثنا معاذ بن هشام الدَّسْتُوائيّ، حدَّثني أبيّ، حدَّثني القاسم بن عَوف الشَّيبانيّ، عن ابن أبي ليلى، عن أبيه، عن معاذ بن جبل: أنه أتى الشامَ، فرأى النصارى يسجدون لأساقِفَتِهم وقِسِّيسيهِم وبَطارقَتِهم، ورأى اليهودَ يسجدون لأحبارهم وربّانِيهم وعلمائِهم وفقهائِهم، فقال: لأيِّ شيء تفعلون هذا؟ قالوا: هذه تحيةُ الأنبياءِ ﵈، قلتُ: فنحن أحقُّ أن نَصنَعَ بنبيِّنا، فقال نبي الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنهم كَذَّبوا على أنبيائهم كما حرَّفوا كتابَهم، لو أمرتُ أحدًا أن يَسجُدَ لأحدٍ، لأَمرتُ المرأةَ أن تسجدَ لزوجِها من عِظَمِ حقِّه عليها، ولا تجدُ امرأةٌ حلاوةَ الإيمان حتى تؤدِّيَ حقَّ زوجِها، ولو سألها نفسَها وهي على ظهرِ قَتَبٍ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7325 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ملکِ شام گئے تو انہوں نے دیکھا کہ عیسائی اپنے پادریوں، راہبوں اور سرداروں کو سجدہ کرتے ہیں، اور یہودیوں کو دیکھا کہ وہ اپنے احبار، ربانیوں، علماء اور فقہاء کو سجدہ کرتے ہیں۔ تو انہوں نے (ان سے) کہا: تم یہ کس لیے کرتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: یہ انبیاء علیہم السلام کا سلام (طریقہ تحیت) ہے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو ہم اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایسا کریں۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اپنے انبیاء پر جھوٹ باندھا ہے جیسا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں تحریف کی ہے، اگر میں کسی کو حکم دینے والا ہوتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، کیونکہ اس کا بیوی پر بہت بڑا حق ہے۔ اور کوئی بھی عورت اس وقت تک ایمان کی مٹھاس نہیں پا سکتی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کر دے، یہاں تک کہ اگر شوہر اس سے اس کے نفس کا مطالبہ کرے اور وہ اونٹ کے کجاوے پر ہو تب بھی اسے انکار نہیں کرنا چاہیے۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7513]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لاضطرابه، فقد اضطرب فيه القاسم بن عوف الشيباني» [ترقيم الرساله 7513] [ترقيم الشركة 7421] [ترقيم العلميه 7325]
Grade: حديث حسن