☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بِرَّ أُمَّكَ ثُمَّ أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← نیکی اور بھلائی کے کام← بِرَّ أُمَّكَ ثُمَّ أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 7428 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن هشام بن مَلّاس النُّميري، حدثنا مروان بن معاوية الفَزَاري. وحدثنا أبو عبد الله الشَّيباني، حدثنا علي بن الحسن، حدثنا أبو عاصم ومكّي بن إبراهيم؛ قالوا: حدثنا بَهْزَ بنَ حَكيم، عن أبيه، عن جده قال: قلتُ: يا رسولَ الله، من أبَرُّ؟ قال:"أُمَّكَ" قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال:"أُمَّك"، قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال:"أُمَّك" قلت: يا رسول الله، ثم مَن؟ قال:"ثم أباك" قلت: يا رسولَ الله، ثم مَن؟ قال:"ثم الأقربَ فالأقربَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه على شرطهما في حكيم بن معاوية أنه ليس له راو غير بَهْز. وقد روى عنه أبو قَزَعة الباهلي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7242 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بہز بن حکیم اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اپنی شرط پر روایت نہیں کیا کیونکہ حکیم بن معاویہ سے بہز کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی، حالانکہ ان سے ابو قزعہ باہلی نے بھی روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن وسلف برقم (6852).» [ترقيم الرساله 7428] [ترقيم الشركة 7338] [ترقيم العلميه 7242]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
Hadith No.: 7429 Mustadrak al-Hakim
حدَّثَناه دَعلَج بن أحمد السِّجزيُّ، حدثنا عبد العزيز بن معاوية، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلابي، حدثني عبيد الله بن الوازِع وحمّاد بن سَلَمة، عن أبي قَزْعَة سُوَيد بن حُجَير الباهلي، عن حَكيم بن معاوية (2) ، عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله، من أبَرُّ؟ قال:"أُمَّك" قلت: ثم من؟ قال:"ثم أُمَّك" قلت: ثم مَن؟ قال:"ثم أُمَّك" قلت: ثم من؟ قال:"ثم أباك، ثم الأقربَ فالأقربَ (3) . قال الحاكم رحمه الله تعالى: ثم وَجَدنا لهذا الحديث شواهدَ: فمنها:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حکیم بن معاویہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ، پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو“۔
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پھر ہمیں اس حدیث کے شواہد ملے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7429]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن. ولم نقف عليه من هذا الطريق.» [ترقيم الرساله 7429]
الحكم على الحديث
إسناده حسن.
Grade: إسناده حسن.
Hadith No.: 7430 Mustadrak al-Hakim
ما حدَّثَناه أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا، زائدة عن منصور، عن عُبيد بن علي، عن خِدَاش أبي سَلَامة، رجل من الصحابة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أُوصِي امْرَأً بأُمِّه، أُوصِي امْرَأً بأُمِّه، أُوصِي امْرَأً بأبيه، أُوصِي امْرَأً بمولاه الذي يَليِه، وإن كان عليه فيه أذًى يُؤذيه" (1) . ومنها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7243 - له شواهد
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خداش ابو سلامہ رضی اللہ عنہ جو کہ ایک صحابی ہیں، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، اور میں آدمی کو اس کے اس قریبی رشتہ دار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں جو اس کے معاملات کا ذمہ دار ہو، اگرچہ وہ اسے کوئی تکلیف ہی کیوں نہ پہنچاتا ہو“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7430]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة عبيد بن علي - ويقال: عبيد الله بن علي، فقد تفرَّد بالرواية عنه منصور وهو ابن المعتمر - كما قد اختلف عليه فيه، وقد بينّا ذلك في التعليق على "مسند أحمد". وأما خِداش، فقد قال البخاري في "تاريخه" 3/ 220: لم يتبين سماعه من النبي صلى الله عليه و آله وسلم.» [ترقيم الرساله 7430] [ترقيم الشركة 7339] [ترقيم العلميه 7243]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة عبيد بن علي - ويقال: عبيد الله بن علي
Grade: إسناده ضعيف لجهالة عبيد بن علي - ويقال: عبيد الله بن علي
Hadith No.: 7431 Mustadrak al-Hakim
ما حدّثني أبو القاسم الحسن بن محمد بن السَّكُوني بالكوفة، حدثنا عبد الله بن غَنّام، حدثني أبي، حدثنا أبو أحمد الزُّبيري، حدثنا مِسعَر بن كِدام، عن أبي عُتبة، عن عائشة قالت: قلت: يا رسولَ الله، أيُّ الناسِ أعظمُ حقًّا [على المرأة؟ قال:"زوجُها"، قلت: فأيُّ الناس أعظم حقًّا] (2) على الرَّجل؟ قال:"أُمُّه" (3) . ومنها:
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عورت پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے شوہر کا“، میں نے عرض کیا: تو مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ماں کا“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7431]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة أبي عتبة، قال أبو حاتم الرازي: لا يُدرى من هو ولا يُعرف، وغنام بن حفص والد عبد الله لم نعرف حاله. أبو أحمد الزبيري: هو محمد بن عبد الله بن الزبير.» [ترقيم الرساله 7431] [ترقيم الشركة 7340]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة أبي عتبة
Grade: إسناده ضعيف لجهالة أبي عتبة
Hadith No.: 7432 Mustadrak al-Hakim
ما أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا المسعودي، عن إياد بن لَقِيط، عن أبي رِمْثة، قال: انتهيتُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فسمعتُه يقول:"أُمَّكَ وأباك، وأُختَك وأخاك، ثم أدْناكَ أدْناكَ" (1) . ومنها:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اپنی ماں اور اپنے باپ کے ساتھ، اور اپنی بہن اور اپنے بھائی کے ساتھ (حسنِ سلوک کرو)، پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7432]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وسماع جعفر بن عون من المسعودي» [ترقيم الرساله 7432] [ترقيم الشركة 7341]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح