☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7429
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7429
حدَّثَناه دَعلَج بن أحمد السِّجزيُّ، حدثنا عبد العزيز بن معاوية، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلابي، حدثني عبيد الله بن الوازِع وحمّاد بن سَلَمة، عن أبي قَزْعَة سُوَيد بن حُجَير الباهلي، عن حَكيم بن معاوية (2) ، عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله، من أبَرُّ؟ قال:"أُمَّك" قلت: ثم من؟ قال:"ثم أُمَّك" قلت: ثم مَن؟ قال:"ثم أُمَّك" قلت: ثم من؟ قال:"ثم أباك، ثم الأقربَ فالأقربَ (3) . قال الحاكم رحمه الله تعالى: ثم وَجَدنا لهذا الحديث شواهدَ: فمنها:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حکیم بن معاویہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ، پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو“۔
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پھر ہمیں اس حدیث کے شواہد ملے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7429]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن. ولم نقف عليه من هذا الطريق.» [ترقيم الرساله 7429]
الحكم على الحديث
إسناده حسن.
Grade: إسناده حسن.
← Previous Hadith (7428) Back to Bab Next Hadith → (7430)