أخبرَناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا أبو شعيب عبد الله بن الحسن الحَرَّاني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا محمد بن عبد المجيد المَدِيني، قال: سمعت حمزة بن محمد بن حمزة بن عمرو الأسْلَمي يَذكُر أنَّ أباه أخبره، عن جدِّه حمزة بن عمرو قال: قلتُ: يا رسول الله، إنِّي صاحب ظَهْرٍ أُعالِجُه، أُسافر عليه وأَكْرِيهِ، وإنه ربما صادَفَني هذا الشهرُ - يعني شهرَ رمضان - وأنا أجدُ القُوَّة، وأنا شابٌّ، وأجِدُني أن أصومَ يا رسول الله أهونُ عليَّ من أن أُؤخِّرَه فيكونَ دَينًا، أفأصومُ يا رسول الله أعظمُ لأجري أو أُفطِر؟ قال:"أيَّ ذلك شئتَ يا حمزة" (2) .
الترجمة: طلحہ بابر
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں سواری کا مالک ہوں جس پر کام کرتا ہوں، سفر کرتا ہوں اور اسے کرایے پر دیتا ہوں، بسا اوقات رمضان کا مہینہ آ جاتا ہے اور میں اپنے اندر قوت پاتا ہوں، میں جوان ہوں اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ روزہ رکھنا میرے لیے زیادہ آسان ہے بنسبت اس کے کہ میں اسے مؤخر کروں اور وہ مجھ پر قرض بن جائے، تو اے اللہ کے رسول! کیا میرا روزہ رکھنا میرے اجر کے لیے بڑا ہے یا افطار کرنا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے حمزہ! ان میں سے جو تم چاہو وہی کر لو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة محمد بن عبد المجيد المديني وشيخه حمزة بن محمد بن حمزة، لكن روي الحديث من وجوه أخرى.» [ترقيم الرساله 1597] [ترقيم الشركة 1586]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح