حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب الحَجَبي، حدثنا حاتم بن إسماعيل. وحدثنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا أَبي، حدثنا هشام بن عمَّار، حدثنا حاتم بن إسماعيل، حدثنا أبو حَزْرة يعقوب بن مجاهد، عن عُبَادة بن الوليد قال: أتَينا جابرَ بن عبد الله فقال: سِرتُ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوةٍ فقام يُصلِّي، وكانت عليَّ بُرْدةٌ فذهبتُ أُخالِفُ بين طَرَفَيْها، ثم تَواثَقتُ عليها لا تَسقُطُ، ثم جئت عن يَسارِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأخذ بيدي فأدارَني حتى أقامَني عن يمينه، فجاء ابنُ صَخْر حتى قام عن يسارِه فأخَذَنا بيديه جميعًا حتى أقامَنا خلفَه، قال: وجعل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَرمُقُني وأنا لا أشعُرُ، ثم فَطَنتُ به فأشارَ إليَّ أَن أَتَّزِرَ بها، فلما فَرَغَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يا جابرُ" قلت: لبَّيكَ يا رسولَ الله، قال:"إذا كان واسعًا فخالِفْ بين طَرَفَيهِ، وإذا كان ضيِّقًا فاشدُدْه على حَقْوِك" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 932 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، میرے پاس ایک ہی چادر تھی، میں نے اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں کندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی اور اسے مضبوطی سے تھام لیا تاکہ وہ گر نہ جائے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے گھمایا اور اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا۔ پھر ابن صخر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم دونوں کے ہاتھ پکڑے اور ہمیں اپنے پیچھے کھڑا کر دیا۔ جابر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے دیکھ رہے تھے اور مجھے احساس نہیں تھا، پھر مجھے سمجھ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اشارہ کیا کہ میں اس چادر کو تہبند کی طرح باندھ لوں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: "اے جابر! " میں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "اگر کپڑا چوڑا ہو تو اس کے کناروں کو (کندھوں پر) مخالف سمت میں ڈال لیا کرو، اور اگر تنگ ہو تو اسے کمر پر باندھ لیا کرو۔"
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 945]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 945] [ترقيم الشركة 938] [ترقيم العلميه 932]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح