حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن [سعيد بن] (2) أبي هلال، عن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، أنه سمع أبا هريرة يقول: إِنَّ ضِرسَ الكافر يومَ القيامة مثلُ أحد، ورأسه مثلُ البَيضاء، وفَخِذَه مثلُ وَرِقانَ، وغِلَظَ جلدِه سبعون ذراعًا، وإنَّ مجلسَه في النار كما بينَ المدينةِ والرَّبَذة. قال أبو هريرة: وكان يقال: بطنُه مثلُ بطن إضَمٍ (3) . هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه لتوقيفه على أبي هريرة ﵁.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8761 - موقوف
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”قیامت کے دن کافر کی داڑھ احد پہاڑ جیسی ہوگی، اس کا سر بیضاء (پہاڑ) جیسا ہوگا، اس کی ران ورقان (پہاڑ) جیسی ہوگی، اس کی کھال کی موٹائی ستر ہاتھ ہوگی، اور جہنم میں اس کے بیٹھنے کی جگہ مدینہ اور ربذہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہوگی۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اور یہ بھی کہا جاتا تھا: ”اس کا پیٹ اضم (وادی) کے برابر ہوگا۔“
اس حدیث کی سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کی وجہ سے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8976]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8976] [ترقيم الشركة 8867] [ترقيم العلميه 8761]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح