حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن سليمان بن الحارث، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا شيبان عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إِنَّ غِلَظَ جلدِ الكافر اثنان وأربعون ذراعًا بذراع الجبَّار - وضرسُه مثلُ أُحُد" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. قال الشيخ أبو بكر ﵁: معنى قوله:"بذراع الجبَّار" أي: جبَّارٌ من جبابرة الآدميين ممَّن كان في القرون الأُولى ممَّن كان أعظمَ خَلقًا وأطولَ أعضاءً وذراعًا من إنسِنا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8760 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کافر کی کھال کی موٹائی جبار (دیوقامت انسان) کے ہاتھ کے حساب سے بیالیس ہاتھ ہوگی، اور اس کی داڑھ احد پہاڑ کی طرح ہوگی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ شیخ ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان ”جبار کے ہاتھ کے حساب سے“ کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں کے جابر لوگوں میں سے کوئی ایسا جبار جو پہلی صدیوں میں ہوتا تھا، جس کی جسامت بہت بڑی ہوتی تھی اور اس کے اعضاء اور ہاتھ ہم انسانوں کی نسبت زیادہ لمبے ہوتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8975]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي من أجل محمد بن سليمان بن الحارث» [ترقيم الرساله 8975] [ترقيم الشركة 8866] [ترقيم العلميه 8760]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي