☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 7922
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 7922
حدیث نمبر: 7922 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أخبرنا محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا بشر بن المفضّل، حدثنا بشير بن ميمون، عن عمه أسامة بن أَخدري: أنَّ رجلًا من بني شَقِرة يُقال له: أَصرَمُ، كان في النَّفر الذين أتَوُا النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأتاه بغلامٍ له حَبَشي اشتراه بتلك البلاد، فقال: يا رسولَ الله، إنّي اشتريتُ هذا، فأحببتُ أن تُسمِّيَه وتدعوَ له بالبَرَكة، قال:"ما اسمُك؟" قال: أصرَمُ، قال:"أنت زُرْعةُ، فما تريدُ؟" قال: أَسْمِ هذا الغلامَ، قال:"فهو عاصمٌ"، وقَبَضَ كفَّه (1)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7729 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
اسامہ بن اخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو شقیرہ کا ایک شخص جسے ”اصرم“ کہا جاتا تھا، وہ ان لوگوں میں شامل تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اپنے ساتھ ایک حبشی غلام لایا جو اس نے ان علاقوں سے خریدا تھا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے اسے خریدا ہے، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس کا نام رکھیں اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا کیا نام ہے؟“ اس نے کہا: اصرم (کاٹنے والا)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ”زرعہ“ (کاشت کرنے والے) ہو، اب تم کیا چاہتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: اس غلام کا نام رکھ دیجیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ”عاصم“ (بچانے والا) ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی مٹھی بند فرمائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7922]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل بشير بن ميمون» [ترقيم الرساله 7922] [ترقيم الشركة 7828] [ترقيم العلميه 7729]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
پچھلی حدیث → (7921) باب پر واپس ← اگلی حدیث (7923)