أخبرنا أبو بكر بن قُريش، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا أبو الربيع الزَّهراني، حدثنا أبو قُتَيبة سَلْم بن قُتيبة، حدثنا حَمَل بن بَشير بن أبي حَدْرَد، حدثني، عمِّي، عن أبي حَدْرَد، أن النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم قال: مَن يَسُوقُ إبلنا هذه؟" فقام رجلٌ فقال: أنا، فقال:"ما اسمُك؟" قال: فلان قال:"اجلِسْ"، ثم قام آخرُ فقال: أنا، فقال:"ما اسمُك؟" قال: فلان، قال:"اجلِسْ"، ثم قام آخرُ فقال: أنا، فقال:"ما اسمُك؟" قال: ناجيَةُ، قال:"أنت لها فسُقْها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7730 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابو حدرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے ان اونٹوں کو کون ہانک کر لے جائے گا؟“ ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے اپنا نام بتایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“، پھر دوسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے اپنا نام بتایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“، پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ناجیہ (نجات پانے والا)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کام کے لیے موزوں ہو، تم انہیں ہانک کر لے جاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7923]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة حَمَل بن بشير ولإبهام عمه» [ترقيم الرساله 7923] [ترقيم الشركة 7829] [ترقيم العلميه 7730]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف