أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو نُعيم وأبو حُذيفة، قالا: حدثنا سفيان، عن سِماك بن حَرْب، عن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود، عن أبيه قال: انتهيتُ إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم وهو في قُبَّة من أَدَمٍ حمراءَ في نحوٍ من أربعين رجلًا، فقال:"إنه مفتوحٌ لكم، وأنتم منصورون ومُصِيبون، فمن أدرَكَ ذلك منكم فليتَّقِ الله، وليأمُرْ بالمعروف، ولْيَنهَ عن المنكر، وليَصِلْ رَحِمَه، ومَثَلُ الذي يُعِينُ قومَه على غير الحق، كَمَثَلِ البعير يَتردَّى فهو يَمُدُّ بذَنَبِه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7275 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چمڑے کے ایک سرخ خیمے میں تقریباً چالیس آدمیوں کے ساتھ تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے (فتوحات کے) دروازے کھول دیے گئے ہیں، تمہاری مدد کی جائے گی اور تم مالِ غنیمت پاؤ گے، پس تم میں سے جو اس دور کو پائے اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے، نیکی کا حکم دے، برائی سے روکے اور صلہ رحمی کرے؛ اور اس شخص کی مثال جو اپنی قوم کی ناحق معاملے میں مدد کرتا ہے اس اونٹ جیسی ہے جو (کنویں میں) گر رہا ہو اور وہ (اسے بچانے کے لیے) اس کی دم پکڑ کر کھینچ رہا ہو (مطلب یہ کہ وہ اسے ہلاکت سے نہیں بچا سکتا)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7462]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، لكن اختُلف في سماع عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود من أبيه، فمن أثبت سماعه حسَّن إسناده، وإلا كان ضعيفًا لانقطاعه» [ترقيم الرساله 7462] [ترقيم الشركة 7371] [ترقيم العلميه 7275]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات