☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7443
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7443
حدثنا محمد بن صالح وإبراهيم بن عصمة، قالا: حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا سعيد بن أبي مريم حدثنا محمد بن هلال، حدثني سعد بن إسحاق كَعب بن عُجْرة، عن [أبيه] عن (3) كعب بن عُجْرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"احْضُرُوا المنبرَ"، فحضرنا، فلمَّا ارتقى درجةً قال:"آمِين"، فلمَّا ارتقى الدرجةَ الثانية قال"آمِين"، فلمَّا ارتقى الدرجةَ الثالثة قال:"آمِين"، فلما نزل، قلنا: يا رسول الله، لقد سمعنا منكَ اليوم شيئًا ما كنَّا نسمعُه؟! قال:"إنَّ جبريلَ ﵇ عَرَضَ لي، فقال: بَعُدَ مَن أدرَكَ رمضانَ فلم يُغفَرْ له، قلتُ: آمِين، فلما رَقِيتُ الثانيةَ قال: بَعُدَ مَن ذُكِرتَ عنده فلم يُصلِّ عليك، قلتُ: آمين، فلما رَقِيتُ الثالثة قال: بَعُدَ مَن أدرك أبَويهِ الكبرُ عنده أو أحدَهما، فلم يُدخِلاه الجنَّةَ، قلتُ: آمِين" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7256 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”منبر کے پاس حاضر ہو جاؤ“، پس ہم حاضر ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منبر کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِين»، جب دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: «آمِين»، جب تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: «آمِين»، جب آپ منبر سے اترے تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آج ہم نے آپ سے ایسی بات سنی جو پہلے کبھی نہیں سنی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے سامنے آئے اور انہوں نے کہا: وہ شخص ہلاک و برباد ہو جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس کی مغفرت نہ ہو سکی، میں نے کہا: آمین، جب میں دوسری سیڑھی پر چڑھا تو انہوں نے کہا: وہ شخص ہلاک و برباد ہو جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، میں نے کہا: آمین، جب میں تیسری سیڑھی پر چڑھا تو انہوں نے کہا: وہ شخص ہلاک و برباد ہو جس کے پاس اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچے اور وہ ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہو سکے، میں نے کہا: آمین۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7443]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين من أجل إسحاق بن كعب بن عجرة، فقد تفرَّد بالرواية عنه ولده سعد، وذكره ابن حبان في "الثقات".» [ترقيم الرساله 7443] [ترقيم الشركة 7352] [ترقيم العلميه 7256]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (7442) Back to Bab Next Hadith → (7444)