فأخبرني عبد الله محمد بن إسحاق الخُزاعي بمكة، حدثنا جَدّي، حدثنا الزُّبير بن بَكّار، قال: كان العباس أسنَّ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بثلاث سنين: إلى أُتِيَ، إلى أمي، فقيل لها: وَلَدَت آمنهُ غلامًا، فخرجَتْ بي حين أصبَحَتْ آخِذةً بيدي حتى دَخَلْنا عليها، فكأني أنظُرُ إليه يَمصَعُ رِجلَيه في عَرْصَتِه، وجعل النساءُ تجذبُني (2) ويَقُلنَ: قَبِّل أخاكَ. قال: ومات العباسُ سنة أربع وثلاثين وهو ابن ثمان وثمانين سنة (3) .
Translation: طلحہ بابر
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تین سال بڑے تھے، وہ کہتے ہیں کہ (جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو) میری والدہ کو بتایا گیا کہ سیدہ آمنہ کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے، تو وہ صبح کے وقت میرا ہاتھ پکڑ کر ان کے پاس لے گئیں، گویا میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحن میں اپنے پاؤں ہلا رہے تھے اور عورتیں مجھے اپنی طرف کھینچ رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: ”اپنے بھائی کو بوسہ دو۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی وفات سن 34 ہجری میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 88 برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5485]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5485] [ترقيم الشركة 5440]