☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عباس بن عبد المطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا کے مناقب کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عباس بن عبد المطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا کے مناقب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5484 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا يوسف بن عَدِيّ، حدثنا جَرِير، عن مُغيرة، عن أبي رَزِينٍ، قال: قيل للعباس بن عبد المُطلب: أيُّما أكبرُ، أنتَ أم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم؟ فقال: هو أكبرُ مني، وأنا وُلِدتُ قبله (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا: ”آپ بڑے ہیں یا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ؟“ تو انہوں نے (انتہائی ادب و احترام سے) جواب دیا: ”بڑے تو وہی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) ہیں، البتہ میری ولادت ان سے پہلے ہوئی تھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5484]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،جرير: هو ابن عبد الحميد، ومغيرة: هو ابن مِقْسَم، وأبو رزين: هو مسعود بن مالك الأسدي.» [ترقيم الرساله 5484] [ترقيم الشركة 5439]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5485 مستدرک الحاکم
فأخبرني عبد الله محمد بن إسحاق الخُزاعي بمكة، حدثنا جَدّي، حدثنا الزُّبير بن بَكّار، قال: كان العباس أسنَّ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بثلاث سنين: إلى أُتِيَ، إلى أمي، فقيل لها: وَلَدَت آمنهُ غلامًا، فخرجَتْ بي حين أصبَحَتْ آخِذةً بيدي حتى دَخَلْنا عليها، فكأني أنظُرُ إليه يَمصَعُ رِجلَيه في عَرْصَتِه، وجعل النساءُ تجذبُني (2) ويَقُلنَ: قَبِّل أخاكَ. قال: ومات العباسُ سنة أربع وثلاثين وهو ابن ثمان وثمانين سنة (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تین سال بڑے تھے، وہ کہتے ہیں کہ (جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو) میری والدہ کو بتایا گیا کہ سیدہ آمنہ کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے، تو وہ صبح کے وقت میرا ہاتھ پکڑ کر ان کے پاس لے گئیں، گویا میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحن میں اپنے پاؤں ہلا رہے تھے اور عورتیں مجھے اپنی طرف کھینچ رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: ”اپنے بھائی کو بوسہ دو۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی وفات سن 34 ہجری میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 88 برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5485]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5485] [ترقيم الشركة 5440]