حدثنا جعفر بن محمد بن نُصَير إملاءً ببغداد، حدثنا القاسم بن محمد ابن حمَّاد، حدثنا أحمد بن عبد الله بن يونس، حدثني محمد بن ثَوْر، حدثنا ابن جُرَيج قال: جاء الأعمشُ إلى عطاءٍ فسأله عن حديثٍ فحدَّثه، فقلنا له: تحدِّثُ هذا وهو عراقيٌّ؟ قال: لأني سمعت أبا هريرة يحدِّث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن سُئِلَ عن علمٍ فكَتَمَه، جِيءَ به يومَ القيامة وقد أُلجِمَ بلِجَامٍ من نار" (1) .
هذا حديث تداوَلَه الناسُ بأسانيدَ كثيرة تُجمَعُ ويُذاكَرُ بها، وهذا الإسناد صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 344 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
ابن جریج سے روایت ہے کہ امام اعمش، عطاء (بن ابی رباح) کے پاس آئے اور ان سے ایک حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے وہ حدیث بیان کر دی؛ ہم نے عطاء سے کہا کہ آپ یہ حدیث انہیں بیان کر رہے ہیں حالانکہ وہ عراقی ہیں؟ (اس وقت مکی اور عراقی محدثین میں رقابت تھی)؛ عطاء نے فرمایا: کیونکہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس سے کسی ایسے علم کے بارے میں پوچھا گیا (جس کی لوگوں کو ضرورت ہو) اور اس نے اسے چھپا لیا، تو قیامت کے دن اسے آگ کی لگام پہنا کر لایا جائے گا۔“
یہ وہ حدیث ہے جو لوگوں میں کثرت کے ساتھ مختلف اسناد سے مشہور ہے، اور یہ سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 348]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح بطرقه، وهذا إسناد ضعيف لضعف القاسم بن محمد بن حماد» [ترقيم الرساله 348] [ترقيم الشركة 343] [ترقيم العلميه 344]
الحكم على الحديث
حديث صحيح بطرقه
Grade: حديث صحيح بطرقه