حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا يحيى بن فَصِيل (2) ، حدثنا الحسن بن صالح، حدثني أبو جَنَابٍ، حدثني طلحةُ بن مُصرِّف: أن زِرَّ بن حُبيش أتى صفوانَ بن عسّال فقال: ما غَدَا بك إليَّ؟ قال: غَدًا بيَ الْتماسُ العلم، قال: أما إنه ليس يَصنَعُ ما صنعت أحدٌ، إِلَّا وَضَعَت له الملائكةُ أجنحتَها رِضًى بما يَصنَع، وذكر باقي الحديث (3) . هذا مما لا يُوهِنُ هذا الحديث، فقد أسنَدَه جماعةٌ وأوقَفَه جماعة، والذي أسنده أحفظُ، والزِّيادة منهم مقبولة.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زر بن حبیش ان کے پاس آئے، صفوان نے پوچھا: آج صبح تم کس لیے میرے پاس آئے ہو؟ انہوں نے کہا: میں علم کی تلاش میں آیا ہوں؛ صفوان نے کہا: سنو! جو شخص بھی تمہاری طرح علم کی تلاش میں نکلتا ہے، فرشتے اس کے اس عمل سے خوش ہو کر اس کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔
ابو جناب کلبی نے اسے موقوفاً بیان کیا ہے لیکن وہ اس کتاب کی شرائط پر پورا نہیں اترتے؛ تاہم اس سے حدیث کمزور نہیں ہوتی کیونکہ ایک جماعت نے اسے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا ہے اور مرفوع روایت بیان کرنے والے زیادہ حافظ ہیں، اور ان کی بیان کردہ زیادتی مقبول ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 347]
تخریج الحدیث
«صحيح بما قبله، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي جناب: وهو يحيى بن أبي حية الكلبي» [ترقيم الرساله 347] [ترقيم الشركة 342]
الحكم على الحديث
صحيح بما قبله
Grade: صحيح بما قبله