أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن ابن خُثَيْم، عن عبد الرحمن بن سابِطٍ، عن جابر بن عبد الله: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لكعب بن عُجْرة:"أعاذَكَ اللهُ يا كعبَ بنَ عُجْرة من إمارة السُّفَهاء" قال: وما إمارةُ السفهاء؟ قال:"أمراءُ يكونون بعدي لا يهتَدُون بهَدْيي، ولا يَستنُّون بسُنَّتي، فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظلمِهم، فأولئك ليسوا منّي ولستُ منهم، ولا يَرِدُون حوضي، ومَن لم يصدِّقهم بكَذِبِهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فأولئك منّي وأنا منهم وسيَرِدُون عليَّ حوضي، يا كعبَ بن عُجْرة، لا يدخلُ الجنةَ لحمٌ نَبَتَ من سُحْتٍ، النارُ أَولَى به، يا كعبَ بنَ عُجْرة، الصومُ جُنَّة، والصدقةُ تُطفِئُ الخطيئة، والصلاة قُرْبان - أو قال: برهان -" (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! اللہ تمہیں بے وقوفوں کی حکمرانی سے اپنی پناہ میں رکھے۔“ انہوں نے عرض کیا: بے وقوفوں کی حکمرانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حکمران جو میرے بعد ہوں گے، نہ تو وہ میری ہدایت پر چلیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ لوگ مجھ سے نہیں ہیں اور نہ ہی میں ان سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر نہیں آئیں گے، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ! وہ گوشت جنت میں داخل نہیں ہوگا جو حرام مال سے پلا بڑھا ہو، آگ ہی اس کے لیے زیادہ بہتر ہے؛ اے کعب بن عجرہ! روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے (جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے) اور نماز اللہ کا قرب (یا فرمایا: دلیل و برہان) ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 268]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي من أجل ابن خثيم: وهو عبد الله بن عثمان بن خثيم» [ترقيم الرساله 268] [ترقيم الشركة 265]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره