فأخبرَناه أبو محمد الحسن بن محمد الإسفَرَاييني، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حدثني محمد بن عبد الوهاب القَنّاد، حدثنا سفيان ومِسعَر، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن عاصم العَدَوي، عن كعب بن عُجْرة قال: خرجَ علينا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ونحن تسعةٌ وبيننا وسائدُ من أَدَمٍ أحمرَ، فقال:"إنَّه سيكون بعدي أمراءُ فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولست منه، ولن يَرِدَ عليَّ الحوضَ، ومن لم يُصدِّقْهم بكذبهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فهو منِّي وأنا منه، وسيَرِدُ عليَّ الحوضَ" (1) . وقد شَهِدَ جابر بن عبد الله قولَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم هذا لكعب بن عُجْرة:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نو افراد تھے اور ہمارے درمیان سرخ چمڑے کے تکیے رکھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ ہی میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر میرے پاس ہرگز نہیں پہنچے گا، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر پہنچے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 267]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 267] [ترقيم الشركة 264]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح