حدثنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكْرم، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حَيّان بن عُبيد الله العَدَوي، قال: سألت أبا مِجلَزٍ عن الصَّرْف، فقال: كان ابنُ عباس لا يرى به بأسًا زمانًا من عمره ما كان منه عَينًا - يعني يدًا بيد - وكان يقول: إنما الربا في النَّسيئة، فلَقِيَه - أبو سعيد الخُدْري، فقال له: يا ابن عباس، ألا تتَّقي اللهَ، إلى متى تُوكِل الناسَ الربا؟! أمَا بَلَغَك أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال ذات يوم وهو عند زوجته أم سَلَمة:"إني لأشتَهي تمرَ عَجْوةٍ"، فبعثَتْ صاعَين من تمرٍ إلى رجلٍ من الأنصار، فجاءت بدلَ صاعَينِ صاعًا من تمرِ عَجْوةٍ، فقامت فقدَّمتْه إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما رآهُ أعجبَه، فتناولَ تمرةً ثم أمسَكَ، فقال:"من أين لكم هذا؟" فقالت أم سَلَمة: بعثتُ صاعَين من تمرٍ إلى رجل من الأنصار، فأتانا بدلَ صاعَين هذا الصاعُ الواحدُ، وها هو، كُلْ، فألقى التمر من بين يديه، قال:"رُدُّوه، لا حاجةَ لي فيه: التمرُ بالتمرِ، والحنطةُ بالحنطةِ، والشعيرُ بالشعيرِ، والذهبُ بالذهبِ، والفضةُ بالفضةِ، يدًا بيد، عينًا بعين، مِثلًا بمِثل، فمن زاد فهو رِبًا". ثم قال:"كذلك ما يُكال أو يُوزن أيضًا". فقال ابن عباس: جزاك الله يا أبا سعيدٍ الجنةَ، فإنك ذكَّرتني أمرًا كنت نُسِّيتُه، أستغفرُ اللهَ وأتوبُ إليه. فكان ينهى عنه بعد ذلك أشدَّ النَّهْي (1)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2282 - حبان بن عبيد الله العدوي فيه ضعف وليس بالحجة
Translation: طلحہ بابر
حیان بن عبید اللہ عدوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابومجلز سے بیعِ صرف (زر کا زر سے تبادلہ) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی زندگی کے ایک طویل عرصے تک اس میں (نقد تبادلے کی صورت میں) کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ سود تو صرف ادھار میں ہے، پھر ان کی ملاقات سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ہوئی جنہوں نے فرمایا: اے ابن عباس! کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کب تک لوگوں کو سود کھلانے کا ذریعہ بنو گے؟ کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں قیام کے دوران فرمایا تھا: ”میرا دل عجوہ کھجور کھانے کو چاہ رہا ہے“، تو انہوں نے دو صاع کھجوریں ایک انصاری شخص کے پاس بھیجیں (تاکہ تبادلہ کر سکیں) اور اس کے بدلے ایک صاع عجوہ کھجور لے آئیں، انہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ کھجوریں پسند آئیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کھجور کھانے کے لیے اٹھائی مگر پھر رک گئے اور پوچھا: ”تمہارے پاس یہ کہاں سے آئی؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سارا قصہ سنا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ کھجوریں اپنے سامنے سے ہٹا دیں اور فرمایا: ”اسے واپس کر دو، مجھے اس کی حاجت نہیں؛ کھجور کے بدلے کھجور، گندم کے بدلے گندم، جو کے بدلے جو، سونے کے بدلے سونا اور چاندی کے بدلے چاندی کا تبادلہ ہاتھوں ہاتھ، نقد اور برابر سرابر ہونا چاہیے، جس نے زیادہ کیا تو وہ سود ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح ہر وہ چیز ہے جسے ناپا یا تولا جاتا ہو۔“ یہ سن کر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے ابوسعید! اللہ آپ کو جنت کی جزا دے، آپ نے مجھے وہ بات یاد دلا دی جسے میں بھول گیا تھا، میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، چنانچہ اس کے بعد وہ اس سے نہایت سختی سے منع فرمانے لگے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل حيّان بن عُبيد الله العَدَوي. أبو مجلَز: هو لاحق بن حُميد، وأخرجه محمد بن نصر المروَزي في "السنة" (177)، وأبو القاسم بن بشران في "أماليه" (1442)، وابن حزم في "المحلى" 8/ 479 من طريق إسحاق بن راهويه، عن روح بن عُبادة، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2313] [ترقيم الشركة 2295] [ترقيم العلميه 2282]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن