أخبرَناه أبو بكر محمد بن حاتم العَدْل بمَرْو، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو حذيفة النَّهْدي، حدثنا زهير بن محمد، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن جابر بن عبد الله: أنَّ رجلًا أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إِنَّ لفلانٍ في حائطي عِذْقًا، وقد آذاني وشَقَّ عَليَّ مكانُ عِذْقِه، فأرسلَ إليه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"بِعْني عِذقَكَ الذي في حائط فلانٍ" قال: لا، قال:"هَبْهُ" قال: لا، قال:"فبِعْنِيهِ بعِذْقٍ في الجنة" قال: لا، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما رأيتُ أبخلَ منك إلّا الذي يَبخلُ بالسلام" (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: فلاں شخص کا ایک خوشہ (پھل دار شاخ) میرے باغ میں ہے جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے اور اس کی جگہ کی وجہ سے مجھ پر تنگی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (مالک) کو بلا بھیجا اور فرمایا: ”فلاں کے باغ میں موجود اپنا یہ خوشہ مجھے بیچ دو“، اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ہبہ (تحفہ) کر دو“، اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے جنت کے ایک خوشے کے بدلے مجھے بیچ دو“، اس نے (پھر بھی) انکار کر دیا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم سے زیادہ بخیل کسی کو نہیں دیکھا سوائے اس کے جو سلام کرنے میں بخل کرے (یعنی سلام نہ کرے)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2226]
تخریج الحدیث
«حسن بشواهده، دون قوله: "ما رأيت أبخل … إلخ"، عبد الله بن محمد بن عَقيل حسن الحديث في الاعتبار، ويشهد لحديثه حديثُ أنس السابق وغيره.» [ترقيم الرساله 2226] [ترقيم الشركة 2208]
الحكم على الحديث
حسن بشواهده
Grade: حسن بشواهده