أخبرنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي وصالح بن محمد بن حبيب الحافظ، قالا: حدثنا أبو نصر عبد الملك بن عبد العزيز التمّار، حدثنا حماد بن سَلَمة، حدثنا ثابت البُنَاني، عن أنس بن مالك: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، إنَّ لفلانٍ نخلةً وأنا أُقِيمُ حائطي بها، فمُرْه أن يُعطِيَني أُقيمُ حائطي بها، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطِها إياهُ بنخلةٍ في الجنة" فأبى، وأتاهُ أبو الدَّحْداح، فقال: بِعْني نخلَك (1) بحائطي، قال: ففعل، قال: فأتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسول الله، إني قد ابتَعْتُ النخلةَ بحائطي، فجَعَلَها له، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"كم مِن عِذْقٍ رَدَاحٍ لأبي الدَّحْداح في الجنة" مِرارًا، فأتى امرأتَه، فقال: يا أمَّ الدَّحْداح، اخرُجي من الحائط، فإنه بعتُه بنخلةٍ في الجنة، فقالت: قد ربحتَ البيعَ؛ أو كلمةً نحوها (2) .
هذا حديثٌ صحيح على شرط مسلم. وله شاهدٌ من حديث جابر بن عبد الله الأنصاري:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2194 - على شرط مسلم وشاهده ثم ذكر حديث رقم 1295
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں شخص کی ایک کھجور (کا درخت میرے باغ میں) ہے اور میں اس کی وجہ سے اپنی دیوار سیدھی نہیں کر پا رہا، آپ اسے حکم دیں کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اپنی دیوار مکمل کر لوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”یہ اسے دے دو، اس کے بدلے تمہیں جنت میں ایک درخت ملے گا“، مگر اس نے انکار کر دیا، پھر ابودحداح رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے اور کہا: اپنا یہ درخت میرے پورے باغ کے بدلے میرے ہاتھ بیچ دو، اس نے سودا کر لیا، ابودحداح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ درخت اپنے باغ کے بدلے خرید لیا ہے، آپ وہ اسے (سائل کو) دے دیں، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کئی بار فرمایا: ”ابودحداح کے لیے جنت میں کھجور کے کتنے ہی پھلوں سے لدے ہوئے بڑے خوشے ہیں“، پھر وہ اپنی اہلیہ کے پاس آئے اور کہا: اے ام دحداح! اس باغ سے نکل آؤ، میں نے اسے جنت کے ایک درخت کے بدلے بیچ دیا ہے، انہوں نے کہا: آپ نے بڑے نفع کا سودا کیا ہے (یا اسی طرح کے کلمات کہے)۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2225]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ثابت البُناني: هو ابن أسْلَم.» [ترقيم الرساله 2225] [ترقيم الشركة 2207] [ترقيم العلميه 2194]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح