☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2224
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2224
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا علي بن عبد العزيز والعباس بن الفضل الأسفاطي، قالا: حدثنا عَتيقُ بن يعقوب الزُّبَيري، حدثنا عبد العزيز بن محمد، حدثني إبراهيم بن طَهْمان، عن أبي الزُّبَير المكي، قال: سمعت أبا أُسَيد الساعِدِيَّ، وابنُ عباس يُفتي: الدينار بالدينارين، فقال له أبو أُسَيد الساعِدي، وأغلَظَ له، قال: فقال ابن عباس: ما كنت أظنَّ أنَّ أحدًا يعرف قَرابتي من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول لي مثلَ هذا يا أبا أُسَيد، فقال أبو أُسَيد: أشهدُ لَسمعتُ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الدِّينارُ بالدينارِ، والدِّرهمُ بالدرهمِ، وصاعُ حِنْطةٍ بصاعِ حِنْطةٍ، وصاعُ شعيرٍ بصاعِ شَعيرٍ، وصاعُ مِلْح بصاعِ ملحٍ، لا فضلَ بينهما في شيءٍ من ذلك"، فقال ابن عباس: إنما هذا شيءٌ كنتُ أقوله برأيي، ولم أسمعْ فيه بشيءٍ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. وعَتيق بن يعقوب شيخٌ قرشيٌّ من أهل المدينة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2193 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوزبیر مکی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کو سنا جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فتویٰ دے رہے تھے کہ ایک دینار کے بدلے دو دینار (کا تبادلہ جائز ہے)، تو ابواسید ساعدی نے ان سے سخت کلامی کی، ابن عباس نے کہا: اے ابواسید! میرا یہ خیال نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے میری قرابت کو جاننے والا کوئی شخص مجھ سے ایسی بات کہے گا، ابواسید نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دینار کے بدلے دینار، درہم کے بدلے درہم، ایک صاع گندم کے بدلے ایک صاع گندم، ایک صاع جو کے بدلے ایک صاع جو، اور ایک صاع نمک کے بدلے ایک صاع نمک (برابر بیچا جائے)، ان اشیاء میں سے کسی میں بھی کمی بیشی نہ ہو“، یہ سن کر ابن عباس نے فرمایا: یہ تو صرف ایک بات تھی جو میں اپنی رائے سے کہتا تھا، میں نے اس بارے میں (پہلے) کچھ نہیں سنا تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ عتیق بن یعقوب مدینہ کے ایک ثقہ قریشی شیخ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2224]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل عبد العزيز بن محمد» [ترقيم الرساله 2224] [ترقيم الشركة 2206] [ترقيم العلميه 2193]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (2223) Back to Bab Next Hadith → (2225)