حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العدل، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، عن ابن عَجْلان، عن عياض بن عبد الله بن سعد، سمع أبا سعيدٍ الخُدْريَّ يقول: دخلَ رجلٌ المسجد، فأمر النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم أن يَطْرَحُوا له ثيابًا، فَطَرَحُوا له، فأمر فيها بثوبين، ثم حثَّ على الصدقة فجاء فَطَرَح الثوبين، فصاح به وقال:"خُذْ ثَوبَيكَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس کی خستہ حالی دیکھ کر صحابہ کو) حکم دیا کہ اس کے لیے کپڑے ڈالیں، چنانچہ لوگوں نے کپڑے ڈالے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے لیے ان میں سے دو کپڑوں کا حکم فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ کی ترغیب دی تو اس شخص نے وہی دو کپڑے (صدقے کے لیے) پیش کر دیے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پکارا اور فرمایا: ”اپنے دو کپڑے (واپس) لے لو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل ابن عجلان: وهو محمد. الحميدي: هو عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة.» [ترقيم الرساله 1522] [ترقيم الشركة 1513]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي