أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حمَّاد، عن محمد بن إسحاق، عن عاصم بن عُمر بن قتادة، عن محمود بن لبيد، عن جابر بن عبد الله الأنصاري قال: كنا عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ جاء رجل بمثل بَيضةٍ من ذهب، فقال: يا رسول الله، أصبتُ هذه من مَعدِنٍ، فخُذْها فهي صدقةٌ، ما أملِكُ غيرَها، فأعرَضَ عنه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم أتاه من قِبَل رُكْنِه الأيمن، فقال مثلَ ذلك، فأعرَضَ عنه، ثم أتاه من رُكنِه الأيسر، فأعرَضَ عنه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم أتاه من خَلْفِه، فأخذها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فحَذَفَه بها، فلو أصابته لأوجَعَتْه ولَعَقَرتْه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يأتي أحدُكم بما يَملِكُ فيقول: هذه صدقةٌ، ثم يقعُدُ يَستكِفُّ الناسَ، خيرُ الصَّدقةِ ما كان عن ظَهْرِ غِنًى" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ اچانک ایک شخص سونے کے انڈے جیسی کوئی چیز لے کر آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ مجھے ایک کان سے ملی ہے، اسے قبول فرمائیے، یہ صدقہ ہے اور میرے پاس اس کے سوا کوئی مال نہیں ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں جانب سے آیا اور وہی بات کہی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اعراض فرمایا، پھر وہ بائیں جانب سے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر رخ موڑ لیا، پھر وہ پیچھے سے آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ (سونا) اس سے لے لیا اور اسے اس کی طرف (ایسے انداز میں) اچھالا کہ اگر وہ اسے لگ جاتا تو اسے تکلیف پہنچتی یا وہ زخمی ہو جاتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنا سارا مال لے کر آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ صدقہ ہے، پھر (خود محتاج ہو کر) بیٹھ جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، بہترین صدقہ وہ ہے جو اپنی ضرورت پوری ہونے کے بعد خوشحالی میں سے دیا جائے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1521]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير شيخ المصنف، وهو عبد الرحمن بن الحسن، ففيه ضعفٌ لكنه متابع، ومحمد بن إسحاق مدلس وقد عنعن.» [ترقيم الرساله 1521] [ترقيم الشركة 1512]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات غير شيخ المصنف
Grade: رجاله ثقات غير شيخ المصنف