أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفَّار، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا نافع بن يزيد، أخبرني رَبيعةُ بن سَيف، حدثني أبو عبد الرحمن الحُبُليّ، عن عبد الله بن عمرو بن العاص قال: قَبَرْنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم رجلًا، فلما رَجَعنا وحاذَينا بابَه إذا هو بامرأةٍ لا نَظنُّه عَرَفَها، فقال:"يا فاطمةُ، من أين جِئْتِ؟" قالت: جئتُ من أهل الميِّت، رَحَّمتُ إليهم ميِّتَهم وعزَّيتُهم، قال:"فلعلَّكِ بَلَغْتِ معهم الكُدَى؟" قالت: مَعاذَ الله أن أبلُغَ معهم الكُدَى، وقد سمعتُك تَذكرُ فيه ما تَذكُر، قال:"لو بَلَغْتِ معهم الكُدَى ما رأيتِ الجنةَ حتى يَرَى جَدُّ أبيكِ". والكُدَى: المقابر (3) . رواه حَيْوَةُ بن شُرَيح الحَضْرمي عن ربيعةَ بن سيف:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک شخص کو دفنایا، جب ہم واپس مڑے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر کے دروازے کے برابر پہنچے تو وہاں ایک عورت تھی، ہمارا خیال نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پہچان لیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے فاطمہ! تم کہاں سے آئی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں میت کے گھر والوں کے پاس سے آئی ہوں، میں نے ان کے میت پر رحم کھایا اور ان سے تعزیت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم ان کے ساتھ «الکُدٰی» (قبرستان) تک چلی گئی تھیں؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی پناہ کہ میں ان کے ساتھ قبرستان تک جاتی جبکہ میں نے آپ کو اس بارے میں وہ سخت بات کہتے ہوئے سنا ہے جو آپ نے فرمائی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان کے ساتھ قبرستان تک چلی جاتیں تو تم جنت نہ دیکھتیں یہاں تک کہ تمہارے باپ کا دادا اسے دیکھ لیتا۔“ اور «الكُدي» سے مراد قبرستان ہے۔
اسے حیوہ بن شریح نے ربیعہ بن سیف سے روایت کیا ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1398]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، ربيعة بن سيف - وهو ابن ماتع المعافري - قال البخاري وابن يونس: عنده مناكير، وقال البخاري أيضًا في "الأوسط": روى أحاديث لا يتابع عليها. وضعفه الأزدي عندما روى له هذا الحديث فيما ذكره الذهبي في "الميزان"، وضعفه النسائي في "المجتبى" (1880)، وفي قول آخر له: لا بأس ...» [ترقيم الرساله 1398] [ترقيم الشركة 1386]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف