أخبرنا أبو سَهْل أحمد بن محمد بن عبد الله النَّحْوي، حدثنا أبو قِلَابة، حدثنا أبو عاصم، حدثنا الأسْوَد بن شَيْبان، حدثنا خالد بن سُمَير، حدثني بشير بن نَهِيك، حدثني بَشيرُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وكان اسمُه في الجاهلية زَحْم بن مَعبَد، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما اسمُك؟" قال: زَحْم بن مَعبَد فقال:"أنت بَشِير" فكان اسمَه - قال: بينا أنا أُماشي رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"يا ابنَ الخَصاصِيَة، ما أصبحتَ تَنقِمُ على الله؟ تُماشي رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم"، فقلت: ما أَنقِمُ على الله شيئًا، كلَّ خيرٍ فَعَلَ بيَ (1) الله، فأَتى على قُبورٍ من المشركين فقال:"لقد سُبِق هؤلاءِ بخيرٍ كثير" ثلاث مرارٍ، ثم أَتى على قُبورِ المسلمين فقال:"لقد أدركَ هؤلاءِ خيرًا كثيرًا" ثلاث مراتٍ، فبينما هو يمشي إذ حانت منه نظرةٌ، فإذا هو برجلٍ يمشي بين القبور عليه نَعلانِ، فقال:"يا صاحبَ السِّبْتِيَّتينِ، وَيحَكَ أَلْقِ سِبْتِيَّتَيكَ"، فنظر فلما عَرَفَ الرجلُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، خَلَعَ نَعلَيه فرمى بهما (2) .
Translation: طلحہ بابر
بشیر بن نہیک بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک بشیر (خوشخبری دینے والے صحابی) نے بتایا جن کا نام جاہلیت میں زحم بن معبد تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: زحم بن معبد۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بشیر ہو“، چنانچہ یہی ان کا نام پڑ گیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خصاصیہ! تم اللہ سے کس بات کا شکوہ کرتے ہو؟ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ پیدل چل رہے ہو۔“ میں نے عرض کیا: میں اللہ سے کسی بات کا شکوہ نہیں کرتا، اس نے میرے ساتھ ہر طرح کی بھلائی کی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشرکین کی قبروں کے پاس آئے اور تین بار فرمایا: ”یہ لوگ بہت سی بھلائی سے پیچھے رہ گئے۔“ پھر مسلمانوں کی قبروں پر آئے اور تین بار فرمایا: ”ان لوگوں نے بہت سی بھلائی پا لی۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چل رہے تھے کہ اچانک آپ کی نظر ایک شخص پر پڑی جو قبروں کے درمیان جوتے پہن کر چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے بالوں والے جوتے «السِّبْتِيَّتَيْنِ» والے! تجھ پر افسوس، اپنے یہ جوتے اتار دے۔“ اس شخص نے دیکھا اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہچان لیا تو اپنے جوتے اتار کر پھینک دیے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1396] [ترقيم الشركة 1384]