حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفان العامِريُّ، حدثنا محمد بن عُبيد، حدثنا مِسْعَر بن كِدَام، عن يزيد الفَقِير، عن جابر بن عبد الله قال: أتتِ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم بَوَاكٍ، فقال:"اللهمَّ اسقِنا غيثًا مُغيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا، عاجلًا غيرَ آجل، نافعًا غير ضارّ" فأطبقَت عليهم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
یزید فقیر، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کچھ رونے والیاں آئیں (جو قحط کی شکایت کر رہی تھیں)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ» ”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو فریاد رس ہو، خوشگوار ہو، سرسبز و شاداب کرنے والی ہو، جلد آنے والی ہو دیر سے نہیں، اور نفع بخش ہو نقصان دہ نہ ہو۔“ پس ان پر بادل چھا گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، محمد بن عبيد: هو الطنافسي» [ترقيم الرساله 1237] [ترقيم الشركة 1226]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح