☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند احمد

حدیث نمبر: 5501
کتب← مسند احمد← ابواب← باب← حدیث نمبر 5501
حدیث نمبر: 5501 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنُ عُمَرَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ أَنَا وَرَجُلٌ آخَرُ، فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : اسْتَأْخِرَا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ".
اردو ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور ایک دوسرا آدمی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، ایک آدمی آیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہم دونوں سے فرمایا: ”ذرا پیچھے ہو جاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے اگر تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کر یں۔“ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 5501]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 6288، م: 2183
الحكم: إسناده صحيح، خ: 6288، م: 2183
پچھلی حدیث → (5500) باب پر واپس ← اگلی حدیث (5502)