☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سفر سے واپس آنے والا کون سی دعائیں پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← سفر سے واپس آنے والا کون سی دعائیں پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 34314 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٧٧ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا أراد الرجوع (١) قال:"آئبون تائبون (عابدون) (٢) لربنا حامدون"، فإذا دخل على أهله قال:"توبا توبا لربنا أوبا، لا يغادر علينا حوبا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر سے واپسی کا ارادہ فرماتے تو یوں فرماتے آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں“ پھر جب اپنے گھر والوں کے پاس داخل ہوتے تو فرماتے: تَوْبًا تَوْبًا، لِرَبِّنَا أَوْبًا، لاَ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوْبًا۔ ”ہم توبہ کرتے ہیں ہم توبہ کرتے ہیں، اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں، وہ ہمارے لیے کوئی گناہ نہیں چھوڑتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35877، ترقيم محمد عوامة 34314)
حدیث نمبر: 34315 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٧٨ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق (عن البراء) (١) قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا قفل من سفر قال:"آئبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو یہ دعا پڑھتے: آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35878، ترقيم محمد عوامة 34315)
حدیث نمبر: 34316 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٧٩ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول إذا رجع من الجيش أو السرايا أو الحج أو العمرة كما (أ) (١) وفى على ثنية أو فدفد كبر ثلاثًا ثم قال:"لا إله إلا اللَّه وحده صدق اللَّه وعده، آئبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لشکر، سریہ، حج یا عمرہ سے واپسی کے وقت جب کسی گھاٹی یا ہموار زمین پر آتے تو تین بار تکبیر پڑھ کر یہ دعا پڑھتے۔ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ، صَدَقَ اللَّہُ وَعْدَہُ، آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔ ”اللہ وحدہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ نے اپنا وعدہ پورا کیا، ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35879، ترقيم محمد عوامة 34316)
حدیث نمبر: 34317 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٠ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا قفل من الجيوش أو السرايا (أو الحج أو العمرة) (١) ثم ذكر نحوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35880، ترقيم محمد عوامة 34317)
حدیث نمبر: 34318 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا سعيد بن عبد الرحمن عن يحيى ابن أبي إسحاق عن أنس بن مالك أنه كان مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فلما كان (بظهر) (١) ⦗٥١٩⦘ المدينة أو (الحرة) (٢) (٣) قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"آئبون تائبون عابدون إن شاء اللَّه لربنا حامدون" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ایک سفر میں رسول اکرم 5 کے ساتھ تھے، جب مدینہ واپس پہنچے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعا پڑھی آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا إِنْ شَائَ اللّٰہُ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35881، ترقيم محمد عوامة 34318)
حدیث نمبر: 34319 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا إذا قفلوا قالوا: آئبون تائبون، لربنا حامدون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م جب سفر سے لوٹتے تو یہ دعا پر ھتے آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35882، ترقيم محمد عوامة 34319)
حدیث نمبر: 34320 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة عن أبي إسحاق عن الربيع بن البراء عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان إذا رجع من سفر قال:"آئبون تائبون لربنا حامدون" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت البراء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو یہ دعا پڑھتے آیِبُونَ تَائِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔ ”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35883، ترقيم محمد عوامة 34320)