☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في النساء والصبيان: هل لهم من الغنيمة شيء؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← في النساء والصبيان: هل لهم من الغنيمة شيء؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 33891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٤٣٣ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا محمد بن راشد عن مكحول قال: أسهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للنساء والصبيان والخيل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین بچوں اور گھوڑوں کو غنیمت میں سے حصہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35433، ترقيم محمد عوامة 33891)
Hadith No.: 33892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٤٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد ابن علي عن يزيد بن (هرمز) (١) قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن النساء: هل كن يحضرن الحرب مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ وهل يضرب (لهن) (٢) بسهم؟ قال: فقال يزيد: أنا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: كتبت تسألني عن النساء هل كن يحضرن مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الحرب؟ وهل كان يضرب لهن بسهم؟ وقد كن يحضرن مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فأما أن يضرب لهن بسهم فلا، وقد كان يرضخ لهن (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ: کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا؟ بہر حال وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35434، ترقيم محمد عوامة 33892)
Hadith No.: 33893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٤٣٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن العوام بن (مراجم) (١) عن خالد بن سيحان قال: شهدت مع أبي موسى أربع نسوة أو (خمس) (٢) منهم (أم) (٣) مجزأة ابن ثور، فكن يسقين الماء ويداوين الجرحى فأسهم لهن (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن سیحان سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چار یا پانچ خواتین جہاد میں شریک ہوئیں جن میں ام مجزاۃ بن ثور بھی تھیں، وہ پیاسوں کو پانی اور زخمیوں کو پٹی کرتی تھیں، ان کو غنیمت میں سے حصہ دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35435، ترقيم محمد عوامة 33893)
Hadith No.: 33894 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن سفيان بن وهب الخولاني قال: قسم عمر بين الناس غنائمهم فأعطى كل إنسان دينارًا، وجعل سهم المرأة والرجل سواء، فإذا إن الرجل مع امرأته أعطاه دينارا، وإذا كان وحده أعطاه نصف دينار (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن وھب سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں مال غنیمت تقسیم فرمایا، آپ نے ہر ایک کو ایک دینار عطا فرمایا، اور خاتون اور مرد کا حصہ برابر مقرر فرمایا، اگر مرد کے ساتھ خاتون بھی ہو تو ایک دینار عطاء فرماتے، اور اگر اکیلا ہوتا تو نصف عطا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35436، ترقيم محمد عوامة 33894)
Hadith No.: 33895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٤٣٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني بن أبي ذئب عن القاسم بن عباس عن عبد اللَّه بن (نيار) (١) عن عروة عن عائشة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتى بظبية خرز (٢) ، فقسهما للحرة والأمة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک تھیلی لائی گئی، آپ نے ان کو آزاد خواتین اور باندیوں میں تقسیم فرمایا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: میرے والد محترم بھی آزاد اور غلام پر تقسیم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35437، ترقيم محمد عوامة 33895)