٣٥٤٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد ابن علي عن يزيد بن (هرمز) (١) قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن النساء: هل كن يحضرن الحرب مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ وهل يضرب (لهن) (٢) بسهم؟ قال: فقال يزيد: أنا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: كتبت تسألني عن النساء هل كن يحضرن مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الحرب؟ وهل كان يضرب لهن بسهم؟ وقد كن يحضرن مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فأما أن يضرب لهن بسهم فلا، وقد كان يرضخ لهن (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ: کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا؟ بہر حال وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35434، ترقيم محمد عوامة 33892)