☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في ابن عباس ﵄
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في ابن عباس ﵄
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 32880 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني إسماعيل بن أبي خالد عن شعيب ابن يسار عن عكرمة قال: دعا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ابن عباس فأجلسه في حجره، ومسح على رأسه، ودعا له بالعلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔ پس ان کو اپنی گود میں بٹھایا اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور علم کی دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34390، ترقيم محمد عوامة 32880)
Hadith No.: 32881 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا إسماعيل عن شعيب بن يسار قال: جاء طير أبيض، فدخل في كفن ابن عباس حين أدرج ثم ما رئي بعد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعیب بن یسار رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کفن میں رکھا گیا تو ایک سفید پرندہ آیا اور ان کے کفن میں داخل ہوگیا پھر اس کے بعد کبھی اس پرندے کو نہیں دیکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34391، ترقيم محمد عوامة 32881)
Hadith No.: 32882 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم بن أبي حفصة عن رجل يقال له: (كلثوم) (١) قال: سمعت ابن الحنفية يقول في جنازة ابن عباس: اليوم مات رباني العلم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو کلثوم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازہ میں یوں فرماتے سنا: آج کامل علم والا فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34392، ترقيم محمد عوامة 32882)
Hadith No.: 32883 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: لو أدرك ابن عباس أسناننا ما عاشره (١) منا رجل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر ابن عباس رضی اللہ عنہما ہمارا زمانہ پاتے تو ہم میں سے کوئی آدمی ان کے علم کے دسویں حصہ تک نہ پہنچتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34393، ترقيم محمد عوامة 32883)
Hadith No.: 32884 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٤ - حدثنا جعفر بن عون عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: نعم ترجمان القرآن ابن عباس (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ابن عباس رضی اللہ عنہما بہترین ترجمان القرآن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34394، ترقيم محمد عوامة 32884)
Hadith No.: 32885 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٥ - حدثنا عبد اللَّه بن بكر عن حاتم بن أبي صغيرة عن عمرو بن دينار أن كريبًا أخبره عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: دعا لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يزيدني ⦗١٠٨⦘ (اللَّه) (١) علمًا وفهمًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے دعا فرمائی کہ اللہ میرے علم اور سمجھ میں مزید ترقی فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34395، ترقيم محمد عوامة 32885)
Hadith No.: 32886 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن زكريا) (١) عن عامر قال: دخل العباس على النبي صلى الله عليه و آله وسلم فلم ير عنده أحدا فقال له ابنه: لقد رأيت عنده رجلًا، فقال العباس: يا رسول اللَّه، زعم ابن عمك أنه رأى عندك رجلًا، فقال عبد اللَّه (٢) : نعم والذي أنزل عليك الكتاب، قال:"ذاك جبريل" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا حالانکہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ تحقیق میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو دیکھا۔ اس پر حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کا چچا زاد بھائی کہتا ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کسی آدمی کو دیکھا ہے۔ تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔ جی ہاں! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کتاب اتاری۔ وہ جبرائیل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34396، ترقيم محمد عوامة 32886)
Hadith No.: 32887 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٧ - حدثنا سليمان بن حرب قال: ثنا حماد بن سلمة عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كنت في بيت ميمونة ابنة الحارث، فوضعتُ لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم طهوره فقال:"من وضع هذا؟" فقالت ميمونة: عبد اللَّه، فقال:"اللهم فقهه في الدين، وعلمه التأويل" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: میں ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت الحارث کے گھر میں تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: یہ پانی کس نے رکھا ہے؟ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا عبداللہ نے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرما اور اس کو تفسیر سکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34397، ترقيم محمد عوامة 32887)
Hadith No.: 32888 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٩٨ - حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه عن ابن عباس أن عمر ⦗١٠٩⦘ سأل أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن شيء قال: فسألني فأخبرته فقال: (أعييتموني) (١) أن تأتوا بمثل (ما أتى به) (٢) هذا الغلام الذي لم (تجتمع شؤون) (٣) رأسه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب سے کسی شے کے بارے میں سوال کیا۔ پھر انہوں نے وہ بات مجھ سے پوچھی تو میں نے ان کو بتلا دی پھر وہ کہنے لگے۔ تم لوگ مجھ پر عیب پر عیب لگاتے ہو کہ تم لاتے ہو اس جیسے بچہ کو جس کی ابھی تک سر کی ہڈیاں بھی مجتمع نہیں ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34398، ترقيم محمد عوامة 32888)