٣٤٣٩٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن زكريا) (١) عن عامر قال: دخل العباس على النبي صلى الله عليه و آله وسلم فلم ير عنده أحدا فقال له ابنه: لقد رأيت عنده رجلًا، فقال العباس: يا رسول اللَّه، زعم ابن عمك أنه رأى عندك رجلًا، فقال عبد اللَّه (٢) : نعم والذي أنزل عليك الكتاب، قال:"ذاك جبريل" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا حالانکہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ تحقیق میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو دیکھا۔ اس پر حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کا چچا زاد بھائی کہتا ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کسی آدمی کو دیکھا ہے۔ تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔ جی ہاں! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کتاب اتاری۔ وہ جبرائیل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34396، ترقيم محمد عوامة 32886)