☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 23
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 32838 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٧ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر قال: كان ⦗٩٢⦘ الحسن والحسين يثبان على ظهر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو يصلي فجعل الناس ينحونهما، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"دعوهما بأبي هما وأمي من أحبني فليحب هذين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرات حسنین رضی اللہ عنہ ما رسول اللہ کی کمر مبارک پر کھیل رہے ہوتے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے۔ پس لوگ ان دونوں کو ہٹانے لگتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ان کو چھو ڑ دو۔ ان دونوں پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔ جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ ان دونوں سے بھی محبت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34347، ترقيم محمد عوامة 32838)
حدیث نمبر: 32839 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الجحاف عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال -يعني النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم إني أحبهما فأحبهما يعني حسنًا وحسينًا" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ یعنی حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34348، ترقيم محمد عوامة 32839)
حدیث نمبر: 32840 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يزيد بن أبي زياد عن ابن أبي نعم عن أبي سعيد قال: قال -يعني النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34349، ترقيم محمد عوامة 32840)
حدیث نمبر: 32841 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٠ - حدثنا زيد بن حباب عن إسرائيل عن ميسرة النهدي عن (المنهال) (١) بن عمرو عن زر بن حبيش عن حذيفة قال: أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فصليت معه المغرب، ثم قام يصلي حتى صلى العشاء، ثم خرج فاتبعته فقال:" (ملك) (٢) عرض ⦗٩٣⦘ لي استأذن ربه أن يسلم علي، ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زرّ بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ عشاء کی نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تلاش کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتہ میرے سامنے پیش ہوا اس نے اپنے رب سے اجازت مانگی تھی کہ وہ مجھ پر درود وسلام بھیجے اور اس نے مجھے خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34350، ترقيم محمد عوامة 32841)
حدیث نمبر: 32842 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥١ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى عن الحسن قال: رفع النبي صلى الله عليه و آله وسلم الحسن بن علي معه على المنبر فقال:"إن ابني هذا سيد، ولعل اللَّه سيصلح به بين فئتين من المسلمين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھ منبر پر حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو بلند کر کے فرمایا: بیشک میرا یہ بیٹا سردار ہے۔ اور عنقریب اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کے دو گروہوں کے درمیان صلح کروائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34351، ترقيم محمد عوامة 32842)
حدیث نمبر: 32843 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34352، ترقيم محمد عوامة 32843)
حدیث نمبر: 32844 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٣ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم عن سعيد بن أبي راشد عن يعلى العامري أنه جاء حسن وحسين يسعيان إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فضمهما إليه وقال:"إن الولد مبخلة مجبنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہالعامری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ دونوں دوڑتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے سینہ سے لگا لیا اور فرمایا: اولاد بخل اور بزدلی کا باعث ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34353، ترقيم محمد عوامة 32844)
حدیث نمبر: 32845 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٤ - حدثنا مالك بن إسماعيل عن أسباط بن نصر عن السدي عن صبيح مولى أم سلمة عن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال (١) لفاطمة وحسن وحسين:"أنا حرب لمن حاربكم وسلم لمن سالمكم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تمہاری جس کے ساتھ لڑائی اور جنگ میری بھی اس سے جنگ ہے، اور تمہاری جس کے ساتھ صلح تو میری بھی اس سے صلح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34354، ترقيم محمد عوامة 32845)
حدیث نمبر: 32846 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٥ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا موسى بن يعقوب الزمعي عن عبد اللَّه بن أبي بكر بن زيد بن المهاجر قال: أخبرني مسلم بن أبي سهل (النبال) (١) قال: أخبرني (حسن) (٢) بن أسامة بن زيد قال: أخبرني (أبي) (٣) أسامة قال: طرقت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات ليلة لبعض الحاجة، قال: فخرج إليّ وهو مشتمل على شيء لا أدري ما هو، فلما فرغت من حاجتي قلت: ما هذا الذي أنت مشتمل عليه؟ فكشف، فإذا حسن وحسين على وركيه، فقال:"هذان ابناي وابنا ابنتي، اللهم إنك تعلم أني أحبهما فأحبهما" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میں کسی حاجت کے لیے نکلا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پایا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری طرف تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ اٹھایا ہوا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا ہے؟ جب میں اپنی ضرورت سے فارغ ہوا! تو میں نے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اٹھایا ہوا ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چادر ہٹائی تو وہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ران پر تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور میرے نواسے ہیں۔ اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔ پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34355، ترقيم محمد عوامة 32846)
حدیث نمبر: 32847 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٦ - [حدثنا هوذة بن خليفة عن التيمي عن أبي عثمان عن أسامة بن زيد قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأخذني والحسن فيقول:"اللهم إني أحبهما فأحبهما" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34356، ترقيم محمد عوامة 32847)
حدیث نمبر: 32848 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: لما أراد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يلاعن أهل نجران أخذ بيد الحسن والحسين، وكانت فاطمة تمشي خلفه] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل نجران سے مباھلہ کرنے کا ارادہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پیچھے چل رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34357، ترقيم محمد عوامة 32848)
حدیث نمبر: 32849 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٨ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن سالم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني سميت ابني هذين باسم ابني هارون شبر (وشبير) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے ان دو بیٹوں کا نام شَبِّرْ اور شبیر حضرت ہارون علیہ السلام کے دو بیٹوں کے ناموں پر رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34358، ترقيم محمد عوامة 32849)
حدیث نمبر: 32850 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٥٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سمع بكاء الحسن (أو) (١) الحسين فقام فزعًا فقال:"إن الولد لفتنة، لقد قمت إليه وما أعقل" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز سنی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھبرا کر کھڑے ہوگئے۔ پھر ارشاد فرمایا: بیشک اولاد بھی فتنہ ہے تحقیق میں ان کے لیے کھڑا ہوا اور مجھے سمجھ بھی نہیں آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34359، ترقيم محمد عوامة 32850)
حدیث نمبر: 32851 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٠ - حدثنا هوذة بن خليفة عن التيمي عن أبي عثمان عن أسامة (١) قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأخذني والحسن فيقول:"اللهم إني أحبهما فأحبهما" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر یوں دعا فرمایا کرتے تھے۔ اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34360، ترقيم محمد عوامة 32851)
حدیث نمبر: 32852 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن ⦗٩٦⦘ زهير بن الأقمر قال: بينما الحسن (بن علي) (١) (٢) يخطب إذ قام رجل من (الأسد) (٣) آدم طوال فقال: (لقد) (٤) رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم واضعه في حقويه يقول:"من أحبني فليحبه، فليبلغ الشاهد الغائب" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہیر بن اقمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ قبیلہ ازد کا ایک شخص بہت لمبے قد والا تھا کھڑا ہوکر کہنے لگا: تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ وہ اپنا ہاتھ اس شخص کی کوکھ میں رکھ کر ارشاد فرما رہے تھے: جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہے پس چاہیے کہ وہ اس سے محبت کرے اور چاہیے کہ حاضر شخص اس بات کو غائب شخص تک پہنچا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34361، ترقيم محمد عوامة 32852)
حدیث نمبر: 32853 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٢ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يخطبنا، فأقبل حسن وحسين عليهما قميصان أحمران يمشيان ويعثران ويقومان، فنزل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأخذهما فوضعهما بين يديه ثم قال:"صدق اللَّه ورسوله: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ [الأنفال: ٢٨] ، رأيت هذين فلم أصبر ثم أخذ في خطبته" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اتنے میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سامنے سے تشریف لائے اس حال میں کہ ان دونوں نے سرخ قمیصیں پہنی ہوئی تھیں۔ وہ دونوں چلتے پھر ٹھوکر کھا کر گرجاتے پھر کھڑے ہوتے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے اترے اور ان دونوں کو پکڑ کر اپنے سامنے بٹھا لیا پھر ارشاد فرمایا: اللہ اور اس کے رسول 5 نے سچ ارشاد فرمایا: یقینا تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں فتنہ ہیں۔ میں نے ان دو ونوں کو دیکھا پس مجھ سے صبر نہیں ہوا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ شروع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34362، ترقيم محمد عوامة 32853)
حدیث نمبر: 32854 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٣ - حدثنا أسود بن عامر قال: حدثني مهدي بن ميمون عن محمد بن عبد اللَّه بن أبي يعقوب عن ابن أبي نعم قال: كنت جالسًا عند ابن عمر فأتاه رجل (فسأله عن دم البعوض؟ فقال له ابن عمر: ممن أنت؟ قال: رجل) (١) من أهل ⦗٩٧⦘ العراق، فقال ابن عمر: ها انظروا هذا يسألني عن دم البعوض وهم قتلوا ابن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، و (٢) سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"هما ريحانتي من الدنيا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے مچھر کے خون سے متعلق سوال کیا۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے ارشاد فرمایا: تم کہاں کے ہو؟ اس نے کہا: کہ میں اہل عراق میں سے ہوں۔ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اوہ! لوگو اس کی طرف دیکھو یہ ایک مچھر کے خون کے متعلق مجھ سے سوال کر رہا ہے حالانکہ ان لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیٹے کو قتل کردیا! اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا کہ: وہ دونوں میری دنیا کی بہاریں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34363، ترقيم محمد عوامة 32854)
حدیث نمبر: 32855 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرني جرير بن حازم عن محمد بن عبد اللَّه بن أبي يعقوب عن عبد اللَّه بن شداد عن أبيه قال: دعي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لصلاة فخرج وهو حامل حسنًا (أو) (١) حسينًا، فوضعه إلى جنبه فسجد بين ظهراني صلاته سجدة أطال فيها، قال أبي: فرفعت رأسي من بين الناس فإذا الغلام على ظهر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأعدت رأسي فسجدت، فلما سلم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال له القوم: يا رسول اللَّه لقد سجدت في صلاتك هذه سجدة ما كنت تسجدها، أفكان يوحي إليك؟ قال:"لا، ولكن ابني ارتحلني فكرهت أن أعجله حتى يقضي حاجته" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت شداد رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو اٹھایا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اپنے پہلو میں بٹھایا ہوا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کی پیٹھوں کے درمیان اپنی نماز کا سجدہ ادا کیا اور بہت لمبا سجدہ کیا۔ میرے والد نے کہا: کہ میں نے تمام لوگوں کے درمیان سے سر اٹھایا۔ تو دیکھا ایک بچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیٹھ پر بیٹھا ہوا ہے۔ تو میں نے دوبارہ اپنا سر سجدہ میں رکھ دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! آج آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نماز میں ایسا سجدہ کیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی زندگی بھر نہیں کیا۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کوئی وحی کی جار ہی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ میرا بیٹا مجھ پر سوار ہوگیا تھا۔ تو میں نے ناپسند کیا کہ میں جلدی سے اٹھ جاؤں یہاں تک کہ وہ اپنی خواہش پوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34364، ترقيم محمد عوامة 32855)
حدیث نمبر: 32856 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٥ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن عدي بن ثابت عن (البراء) (١) قال: رأيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم حمل الحسن بن علي على عاتقه وقال:"اللهم إني أحبه فأحبه"، قال شعبة: فقلت لعدي: حسن؟ (قال) (٢) : نعم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا۔ اور فرمایا: اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں۔ پس تو بھی اس سے محبت فرما۔ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عدی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: حضرت حسن رحمہ اللہ سے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34365، ترقيم محمد عوامة 32856)
حدیث نمبر: 32857 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٦٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا معاوية بن أبي مُزَرّد المديني عن أبيه عن أبي هريرة قال: بصر عيناي هاتان وسمع أذناي النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو آخذ بيد ⦗٩٨⦘ حسن أو حسين وهو يقول:" (ترق) (١) عينَ بقة"، قال: فيضع الغلام قدمه على قدم النبي صلى الله عليه و آله وسلم، ثم يرفعه فيضعه على صدره ثم يقول:"افتح فاك"، قال: ثم يقبله، ثم يقول:"اللهم إني أحبه فأحبه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مزَرَّد مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا اور میرے دونوں کانوں نے نبی 5 کو سنا۔ اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے۔ آنکھ کی طرح پتلا ہوجا۔ راوی کہتے ہیں۔ کہ پس بچے نے اپنا پاؤں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں پر رکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو اٹھا کر اپنے سینہ پر بٹھا لیا۔ اور پھر ارشاد فرمایا: اپنا منہ کھولو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا اور ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی اس سے محبت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34366، ترقيم محمد عوامة 32857)