٣٤٣٥٥ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا موسى بن يعقوب الزمعي عن عبد اللَّه بن أبي بكر بن زيد بن المهاجر قال: أخبرني مسلم بن أبي سهل (النبال) (١) قال: أخبرني (حسن) (٢) بن أسامة بن زيد قال: أخبرني (أبي) (٣) أسامة قال: طرقت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات ليلة لبعض الحاجة، قال: فخرج إليّ وهو مشتمل على شيء لا أدري ما هو، فلما فرغت من حاجتي قلت: ما هذا الذي أنت مشتمل عليه؟ فكشف، فإذا حسن وحسين على وركيه، فقال:"هذان ابناي وابنا ابنتي، اللهم إنك تعلم أني أحبهما فأحبهما" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میں کسی حاجت کے لیے نکلا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پایا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری طرف تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ اٹھایا ہوا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا ہے؟ جب میں اپنی ضرورت سے فارغ ہوا! تو میں نے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اٹھایا ہوا ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چادر ہٹائی تو وہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ران پر تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور میرے نواسے ہیں۔ اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔ پس تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34355، ترقيم محمد عوامة 32846)