☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32841
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32841
٣٤٣٥٠ - حدثنا زيد بن حباب عن إسرائيل عن ميسرة النهدي عن (المنهال) (١) بن عمرو عن زر بن حبيش عن حذيفة قال: أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فصليت معه المغرب، ثم قام يصلي حتى صلى العشاء، ثم خرج فاتبعته فقال:" (ملك) (٢) عرض ⦗٩٣⦘ لي استأذن ربه أن يسلم علي، ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زرّ بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ عشاء کی نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تلاش کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتہ میرے سامنے پیش ہوا اس نے اپنے رب سے اجازت مانگی تھی کہ وہ مجھ پر درود وسلام بھیجے اور اس نے مجھے خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34350، ترقيم محمد عوامة 32841)
← Previous Hadith (32840) Back to Bab Next Hadith → (32842)