٣٤٣٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرني جرير بن حازم عن محمد بن عبد اللَّه بن أبي يعقوب عن عبد اللَّه بن شداد عن أبيه قال: دعي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لصلاة فخرج وهو حامل حسنًا (أو) (١) حسينًا، فوضعه إلى جنبه فسجد بين ظهراني صلاته سجدة أطال فيها، قال أبي: فرفعت رأسي من بين الناس فإذا الغلام على ظهر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأعدت رأسي فسجدت، فلما سلم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال له القوم: يا رسول اللَّه لقد سجدت في صلاتك هذه سجدة ما كنت تسجدها، أفكان يوحي إليك؟ قال:"لا، ولكن ابني ارتحلني فكرهت أن أعجله حتى يقضي حاجته" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت شداد رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو اٹھایا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اپنے پہلو میں بٹھایا ہوا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کی پیٹھوں کے درمیان اپنی نماز کا سجدہ ادا کیا اور بہت لمبا سجدہ کیا۔ میرے والد نے کہا: کہ میں نے تمام لوگوں کے درمیان سے سر اٹھایا۔ تو دیکھا ایک بچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیٹھ پر بیٹھا ہوا ہے۔ تو میں نے دوبارہ اپنا سر سجدہ میں رکھ دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! آج آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نماز میں ایسا سجدہ کیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی زندگی بھر نہیں کیا۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کوئی وحی کی جار ہی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ میرا بیٹا مجھ پر سوار ہوگیا تھا۔ تو میں نے ناپسند کیا کہ میں جلدی سے اٹھ جاؤں یہاں تک کہ وہ اپنی خواہش پوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34364، ترقيم محمد عوامة 32855)