☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 41
صفحة 1 من 3
حديث رقم: 32686 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين (عن) (١) عمر بن جاوان عن الأحنف بن قيس قال: قدمنا المدينة فجاء عثمان (فقيل: هذا عثمان) (٢) ، فدخل ⦗٣٨⦘ عليه (ملية) (٣) له صفراء قد قنع بها رأسه، قال: هاهنا علي؟ قالوا: نعم، قال: هاهنا طلحة؟ قالوا نعم، قال: هاهنا الزبير؟ قالوا: نعم، قال: هاهنا سعد، قالوا: نعم، قال: أنشدكم باللَّه الذي لا إله إلا هو، (أتعلمون) (٤) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من يبتاع (مربد) (٥) بني فلان غفر اللَّه (له) (٦) "، فابتعته بعشرين ألفًا أو خمسة وعشرين ألفًا فأتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: قد ابتعتُه، فقال:"اجعله في مسجدنا وأجره لك"، قال: فقالوا: اللهم نعم، قال: فقال: أنشدكم باللَّه الذي لا إله إلا هو أتعلمون أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من يبتاع بئر رومة غفر اللَّه له"، فابتعتها بكذا وكذا ثم أتيته فقلت قد ابتعتها، فقال:"اجعلها سقاية للمسلمين وأجرها لك" (٧) ، قالوا: اللهم نعم، قال: أنشدكم باللَّه الذي لا إله إلا هو، أتعلمون أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نظر في وجوه القوم فقال:"من (جهز) (٨) هولاء غفر اللَّه له"، -يعني جيش العسرة- فجهزتهم حتى لم يفقدوا عقالًا ولا خطامًا؟ قالوا: اللهم نعم، قال: قال: اللهم اشهد -ثلاثًا (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن جاوان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ مدینہ میں تھے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ کہا گیا کہ یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ رضی اللہ عنہ پر زرد رنگ کی چادر تھی جس سے آپ رضی اللہ عنہ نے اپنا سر ڈھانپا ہوا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت سعد رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دے کر پوچھتا ہوں اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں کہ کیا تم لوگ جانتے ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان کو جو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص فلاں قبیلہ کے اونٹ کا باڑ ا خریدے گا تو اللہ اس کی مغفرت فرما دیں گے تو میں نے وہ باڑا بیس ہزار یا پچیس ہزار میں خریدا۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا: تحقیق میں نے وہ باڑا خرید لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس جگہ کو ہماری مسجد کے لیے وقف کردو اور اس کا اجر وثواب تمہیں ملے گا؟ راوی کہتے ہیں: ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر کہا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دیتا ہوں اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں: کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان کے متعلق جانتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رومہ میٹھے پانی کا کنواں خریدے گا تو اللہ اس کی مغفرت فرما دیں گے۔ تو میں نے اس کنویں کو اتنے اور اتنے روپوں میں خریدا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیا: تحقیق میں نے اس کو خرید لیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اسے مسلمانوں کے پینے کے لیے وقف کردو اور اس کا اجر تمہیں ملے گا؟ راوی کہتے ہیں: ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر فرمایا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دے کر پوچھتا ہوں اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان کو جانتے ہو جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے چہرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ کہ کون شخص ہے جو ان لوگوں کے سفر کا سامان مہیا کرے گا۔ اللہ اس شخص کی مغفرت فرما دیں گے۔ یعنی غزوہ تبوک میں۔ تو میں نے ان سب کے لیے سامان مہیا کیا یہاں تک کہ ان لوگوں کو اونٹ کی نکیل اور اونٹ کے پیر کی رسی کی بھی کمی نہیں ہوئی؟۔ ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر فرمایا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: اے اللہ! تو گواہ رہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34192، ترقيم محمد عوامة 32686)
حديث رقم: 32687 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٣ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا كهمس بن الحسن عن عبد اللَّه بن شقيق قال: حدثني (هرم) (١) بن الحارث وأسامة بن (خريم) (٢) وكانا (يغازيان) (٣) فحدثاني حديثًا ولا يشعر كل واحد منهما أن صاحبه (حدثنيه) (٤) عن مرة (البهزي) (٥) قال: بينما نحن مع نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم في طريق من طرق المدينة فقال:"كيف تصنعون في فتنة (تحور) (٦) في أقطار الأرض كأنها صياصي (بقر) (٧) ؟" (قالوا) (٨) : فنصنع ماذا يا رسول اللَّه؟ قال:"عليكم بهذا (و) (٩) أصحابه"، (قال) (١٠) : فأسرعت حتى عطفتُ على الرجل، فقلت: هذا يا نبي اللَّه (قال: هذا) (١١) فإذا هو عثمان (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مرۃ البھزی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک دن مدینہ کی گلیوں میں سے ایک گلی میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کا کیا حال ہوگا اس فتنہ میں جو اطراف زمین میں پھوٹ پڑے گا گویا کہ وہ گائے کے دو سینگوں کی طرح ہوگا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! ہم لوگ اس صورت میں کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں پر لازم ہے اس شخص کی اور اس کی جماعت کی پیروی کرنا۔ راوی کہتے ہیں: پس میں نے جلدی کی یہاں تک کہ میں اس آدمی کے پاس پہنچ گیا پھر میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی 5! یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہی شخص ہے۔ تو وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34193، ترقيم محمد عوامة 32687)
حديث رقم: 32688 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٤ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن هشام عن ابن سيرين عن كعب بن عجرة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكر فتنة (فقربها) (١) ، فمر رجل مقنع فقال:"هذا وأصحابه يومئذ على الهدى"، فانطلق الرجل فأخذ بمنكبيه وأقبل بوجهه إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: هذا؟ قال:"نعم"، فإذا هو عثمان (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنہ کا ذکر فرمایا: اور اس کو بہت قریب بتلایا۔ پھر ایک شخص گزرا جس کا سر چادر میں چھپا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس دن یہ شخص اور اس کی جماعت ہدایت پر ہوگی۔ پس ایک آدمی اس کے پیچھے گیا اور اس کو کندھے سے پکڑ کر اس کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف پھیرا اور پوچھا: یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34194، ترقيم محمد عوامة 32688)
حديث رقم: 32689 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: لما قتل عثمان قام خطباء بإيلياء فقام من آخرهم رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقال له مرة بن كعب فقال: لولا حديث سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما قمت، إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكر فتنة أحسبه قال:"فقربها"، فمر رجل مقنع فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا وأصحابه يومئذ على الحق"، فانطلقت فأخذت بمنكبيه، فأقبلت بوجهه إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: هذا؟ فقال:"نعم"، فإذا هو عثمان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو ایلیاء مقام پر بہت سے خطیبوں نے خطاب کیا پس ان کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ تھا وہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر یہ حدیث میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہ سنی ہوتی تو میں کبھی کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنہ کا ذکر کیا۔ میر اگمان ہے کہ اس کو بہت قریب بتلایا تو ایک آدمی جس کا سر چادر سے چھپا ہوا تھا وہ گزرا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس دن یہ شخص اور ا س کی جماعت حق پر ہوگی۔ پس میں اس شخص کے پیچھے گیا پھر میں نے اس کو کندھوں سے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اس کے چہرے کو پھیرا اور پوچھا: یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34195، ترقيم محمد عوامة 32689)
حديث رقم: 32690 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٦ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا صدقة بن المثنى قال: سمعت جدي (رياح) (١) بن الحارث عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) :"عثمان في الجنة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عثمان جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34196، ترقيم محمد عوامة 32690)
حديث رقم: 32691 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٧ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أصدق أمتي حياء عثمان" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں سب سے زیادہ حیادار عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34197، ترقيم محمد عوامة 32691)
حديث رقم: 32692 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة أن رجلًا من قريش يقال له: ثمامة كان على صنعاء، فلما جاءه قتل عثمان بكى فأطال البكاء، فلما أفاق قال: اليوم انتزعت النبوة أو قال: خلافة النبوة، وصارت ملكًا وجبرية، من غلب على شيء أكله (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قریش کا ایک آدمی جس کو ثمامہ کہتے تھے؛ وہ صنعاء میں تھا جب اس کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کی خبر پہنچی پس وہ رونے لگا اور کافی دیر تک روتا رہا۔ جب وہ خاموش ہوا تو کہنے لگا۔ آج نبوت یا نبوت کی خلافت چھین لی گئی۔ اور بادشاہت اور ظلم ہوگا۔ جو جس چیز پر غالب آئے گا اس کو کھاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34198، ترقيم محمد عوامة 32692)
حديث رقم: 32693 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٩٩ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن مسعر عن عبد الملك بن عمير عن موسى بن طلحة قال: قالت عائشة: كان عثمان أحصنهم فرجًا وأوصلهم (للرحم) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے اور سب سے زیادہ صلہ رحمی فرمانے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34199، ترقيم محمد عوامة 32693)
حديث رقم: 32694 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٠ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة أن عثمان حمل في جيش العسرة على ألف بعير إلا سبعين كلها خيلًا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ بلاشبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے غزوہ تبوک میں مجاہدین کو ستر کم ایک ہزار اونٹوں پر سوار کیا۔ اور ہزار کے عدد کو ستر گھوڑوں سے مکمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34200، ترقيم محمد عوامة 32694)
حديث رقم: 32695 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن سنان قال: قال عبد اللَّه حين استخلف عثمان: ما ألونا عن (أعلاها ذا) (١) فوق (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سنان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو جب خلیفہ بنادیا گیا تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے اپنے میں سے سب سے بلند مرتبہ کو منتخب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34201، ترقيم محمد عوامة 32695)
حديث رقم: 32696 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٢ - [حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن حكيم بن جابر قال: سمعت عبد اللَّه يقول حين بويع عثمان: ما ألونا عن أعلى هذا فوق] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بیعت کرلی گئی تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو میں نے یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہم لوگوں نے اپنے میں سب سے بلند مرتبہ کو منتخب کرنے میں کچھ کمی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34202، ترقيم محمد عوامة 32696)
حديث رقم: 32697 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن زياد بن أبي المليح عن أبيه قال: قال ابن عباس: لو أن الناس أجمعوا على قتل عثمان لرجموا بالحجارة كما رجم قوم لوط (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الملیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر سب لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل پر یکجا ہوجاتے تو ان پر ایسے ہی پتھر برسائے جاتے جیسا کہ قوم لوط پر برسائے گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34203، ترقيم محمد عوامة 32697)
حديث رقم: 32698 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع أن رجلًا يقال له (جهجاه) (١) تناول عصي كانت في يد عثمان فكسرها بركبته، فرمي عن ذلك الموضع بآكلة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ ایک آدمی جس کو جھجاہ کہا جاتا تھا۔ اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے لکڑی چھین کر اس کو اپنے گھٹنے کی مدد سے توڑ دیا تو اس کے اس جگہ میں عضو کو کھانے والی بیماری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34204، ترقيم محمد عوامة 32698)
حديث رقم: 32699 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٥ - حدثنا ابن مبارك عن ابن لهيعة عن زياد بن أبي حبيب قال: قال كعب: كأني أنظر إلى هذا وفي يده شهابان من نار -يعني قاتل عثمان- فقتله.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں اس کی طرف کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں آگ کے انگارے ہیں یعنی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتل کو جس نے ان کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34205، ترقيم محمد عوامة 32699)
حديث رقم: 32700 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٦ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا إسماعيل أخبرنا قيس قال: أخبرنا أبو سهلة مولى عثمان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في مرضه:"وددت أن عندي بعض أصحابي"، فقالت عائشة: أدعو لك أبا بكر؟ (قالت) (١) : فسكت، فعرفت أنه لا يريده، فقلت: أدعو لك عمر؟ فسكت، فعرفت أنه لا يريده، قلت: فأدعو لك ⦗٤٣⦘ عليًا؟ فسكت، فعرفت أنه لا يريده، قلت: فأدعو لك عثمان بن عفان؟ قال:"نعم"، فدعوته، فلما جاء أشار إلي النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن تباعدي، فجاء فجلس إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فجعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول له:"ولون عثمان يتغير" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سھلہ رضی اللہ عنہ جو کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے مرض الوفات میں ارشاد فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس میرا ایک ساتھی ہو۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ فرماتی ہیں۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بلانا نہیں چاہتے۔ تو میں نے عرض کیا: کہ میں عمر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: کہ میں علی رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پس میں نے ان کو بلوا دیا۔ جب وہ حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دور ہونے کے لیے اشارہ کیا۔ پس وہ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے کچھ فرماتے رہے اور حضرت عثمان کا رنگ تبدیل ہو رہا تھا۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ نے مجھے بتلایا: کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ گھر میں محصور تھے۔ تو ان کو کہا گیا: آپ رضی اللہ عنہ قتال کیوں نہیں کرتے؟! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ایک وعدہ لیا تھا اور میں اس پر صبر کرنے والا ہوں۔ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م کا گما ن تھا کہ وہ اسی مجلس میں وعدہ ہو اتھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34206، ترقيم محمد عوامة 32700)
حديث رقم: 32701 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٨ - حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن عامر قال: سمعت عثمان يقول: إن أعظمكم عندي (غناء) (١) من كف سلاحه ويده (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے میرے نزدیک مجھے سب سے زیادہ نفع پہنچانے والا وہ شخص ہوگا جو اپنے ہتھیار اور ہاتھ کو جنگ کرنے سے روک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34208، ترقيم محمد عوامة 32701)
حديث رقم: 32702 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢٠٩ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب و (حماد) (١) قالا: ثنا (عبد اللَّه) (٢) بن عثمان عن إبراهيم عن عكرمة عن ابن عباس في قوله: ﴿هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ﴾ [النحل: ٧٦] قال: هو عثمان بن عفان (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { ہَلْ یَسْتَوِی ہُوَ وَمَنْ یَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَہُوَ عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34209، ترقيم محمد عوامة 32702)
حديث رقم: 32703 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢١٠ - حدثنا عفان قال: ثنا سعيد بن زيد قال: ثنا عاصم بن بهدلة قال: ثنا أبو وائل عن عائشة (قالت) (١) : كان عثمان يكتب وصية أبي بكر قالت: فأغمي عليه فعجل وكتب عمر بن الخطاب، فلما أفاق قال (له) (٢) أبو بكر: من كتبت؟ قال: عمر بن الخطاب، قال: كتبت الذي أردت (أن) (٣) آمرك به، ولو كتبت نفسك كنت لها أهلًا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وصیت لکھ رہے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہ پر بےہوشی طاری ہوگئی۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جلدی سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نام لکھ دیا۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: تم نے کس کا نام لکھا؟ انہوں نے فرمایا: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو نے وہی بات لکھی کہ میں نے یہی چاہا تھا کہ اس کے لکھنے کا تمہیں حکم دوں۔ اور اگر تم اپنا نام بھی لکھ دیتے تو تم بھی اس منصب کے اہل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34210، ترقيم محمد عوامة 32703)
حديث رقم: 32704 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢١١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن كليب بن وائل عن حبيب بن أبي مليكة قال: سأل رجل ابن عمر عن عثمان فقال: شهد بدرًا؟ فقال: لا، فقال: هل شهد بيعة الرضوان؟ فقال: لا، قال: فهل تولى يوم التقى الجمعان؟ قال: نعم، قال: ثم ذهب الرجل، فقيل لابن عمر: إن هذا يزعم أنك (عبت) (١) عثمان، قال: ردوه (عليَّ) (٢) ، (قال) (٣) : (فردوه) (٤) عليه، فقال (له) (٥) : هل عقلت ما قلت لك؟ قال: نعم، قال: سألتني هل شهد عثمان بدرًا فقلت لك: لا، فقال: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"اللهم إن عثمان في حاجتك وحاجة رسولك (٦) "، فضرب له (بسهمه) (٧) وسألتني هل شهد بيعة الرضوان، قال: ⦗٤٥⦘ فقلت لك: لا، وإن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بعثه إلى الأحزاب ليوادعونا (ويسالمونا) (٨) فأبوا وإن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بايع له وقال:"اللهم إن عثمان في حاجتك وحاجة رسولك صلى الله عليه و آله وسلم (٩) "، ثم مسح بإحدى يديه على الأخرى فبايع له، وسألتني هل كان عثمان تولى يوم التقى الجمعان قال: فقلت: نعم، وإن اللَّه قال: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ﴾ [آل عمران: ١٥٥] ، فاذهب فاجهد عليَّ جهدك (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: کہ کیا وہ غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ پھر اس نے پوچھا: کیا وہ بیعت الرضوان میں حاضر ہوئے تھے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! اس نے پوچھا: کہ کیا وہ اس دن پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے تھے جس دن دو لشکر آمنے سامنے ہوئے تھے (غزوہ احد)؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پھر وہ آدمی چلا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: بلاشبہ یہ آدمی سمجھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا عیب بیان کیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو میرے پاس واپس بلاؤ۔ پس اس شخص کو واپس لے آئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو میں نے تمہیں کہا ہے کیا تم اسے سمجھے بھی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا کہ نہیں ہوئے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! بلاشبہ عثمان تیری اور تیرے رسول کی حاجت میں ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مال غنیمت میں ان کا حصہ بھی مقرر فرمایا: اور تم نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیعت الرضوان میں حاضر تھے؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا کہ نہیں تھے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو مشرکوں کی طرف بھیجا کہ وہ لوگ ہم سے مصالحت کرلیں مگر ان لوگوں نے انکار کردیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے بیعت لی۔ اور فرمایا: اے اللہ! بلاشبہ عثمان تیری اور تیرے رسول کی حاجت میں ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ میں دے کر ان کی طرف سے بھی بیعت کی اور تم نے مجھ سے سوا ل کیا کہ کیا حضرت عثمان اس دن پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے تھے جس دن دو لشکروں کا آمنا سامنا ہوا؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا: جی ہاں! اور یقینا اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ: بیشک وہ لوگ جو پیٹھ پھیر گئے تم میں سے جس دن باہم ٹکرائیں دو فوجیں۔ اس کا سبب صرف یہ تھا کہ قدم ڈگمگا دیے تھے ان کے شیطان نے بوجہ بعض ان حرکتوں کے جو وہ کر بیٹھے تھے۔ بہرحال معاف کردیا اللہ نے انہیں) پس تم جاؤ اور جو میرے خلاف کرنا ہے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34211، ترقيم محمد عوامة 32704)
حديث رقم: 32705 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٢١٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي حصين عن (سعد) (١) بن عبيدة قال: سأل رجل ابن عمر عن عثمان فذكر أحسن أعماله ثم قال: لعل ذلك يسوؤك؟ فقال: أجل، (فقال) (٢) : أرغم اللَّه بأنفك (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے اچھے اعمال کا ذکر فرمایا: پھر ارشاد فرمایا: شاید کہ تم ان کے بارے میں برا گمان رکھتے ہو؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تیری ناک خاک آلود کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34212، ترقيم محمد عوامة 32705)