☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 41
Page 2 of 3
Hadith No.: 32706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٣ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن محمد بن (٢) أيوب عن هلال بن أبي حميد قال: قال عبد اللَّه (بن عُكَيم) (٣) : لا أعين على قتل خليفة بعد (٤) ⦗٤٦⦘ عثمان أبدًا، قال: فقيل له: (وأعنت) (٥) على دمه؟ قال: إني أعد ذكر مساوئه عونًا على دمه (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھلال بن ابی حمید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عکیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں حضرت عثمان کے شہید ہوجانے کے بعد کبھی بھی خلیفہ کے قتل پر مدد نہیں کروں گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ان کے قتل پر مدد کی تھی؟ انہوں نے کہا: یقینا میں نے ان کے خون پر اتنی مدد کی کہ میں ان کی برائیاں شمار کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34213، ترقيم محمد عوامة 32706)
Hadith No.: 32707 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى قال: سمعت عبد اللَّه بن عامر يقول: لما (تشعب) (١) الناس في الطعن على عثمان قام أبي فصلى من الليل، (ثم نام) (٢) قال: (فقيل) (٣) له: قم (فاسأل) (٤) اللَّه (أن) (٥) يعيذك من الفتنة التي أعاذ منها عباده الصالحين، قال: فقام (٦) فمرض، قال: فما (رئي) (٧) خارجًا حتى مات (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عامر رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر طعن وتشنیع کے بارے میں لوگوں میں آراء مختلف ہونے لگیں تو میرے والد کھڑے ہوئے اور رات کی نماز پڑھی پھر وہ سو گئے۔ راوی کہتے ہیں: کہ پس ان کو کہا گیا: کھڑے ہو کر اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمہیں بھی اس فتنہ سے محفوظ رکھے جیسے اس نے اپنے نیک بندوں کو اس سے محفوظ رکھا۔ راوی فرماتے ہیں کہ انہوں نے قیام کیا پھر وہ بیمار ہوگئے۔ پھر ان کو باہر نہیں دیکھا گیا یہاں تک کہ ان کی وفات ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34214، ترقيم محمد عوامة 32707)
Hadith No.: 32708 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٥ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي قال: ثنا عبد اللَّه بن قيس أنه سمع النعمان بن بشير أرسله معاوية بن أبي سفيان بكتاب إلى عائشة فدفعه إليها فقالت لي: أنا أحدثك بحديث سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، قلت: بلى، قالت: إني عنده ذات يوم أنا وحفصة ⦗٤٧⦘ فقال:"لو كان عندنا (رجل) (١) يحدثنا"، فقلت: (يا رسول) (٢) اللَّه ابعث (إلى) (٣) أبي بكر فيجيء فيحدثنا، قال: فسكت، فقالت حفصة: (يا رسول) (٤) اللَّه ابعث (إلى) (٥) عمر فيحدثنا، فسكت، قالت: فدعا رجلًا فأسر إليه دوننا فذهب، ثم جاء عثمان فأقبل عليه بوجهه فسمعته يقول:"يا عثمان، إن اللَّه لعله أن يقمصك قميصًا، فإن أرادوك على خلعه فلا تخلعه" -ثلاثًا، قلت: يا أم المؤمنين أين كنت عن هذا الحديث؟ قالت: أنسيته كأني لم أسمعه قط (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک خط دے کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تو انہوں نے وہ خط ان کو دے دیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی تھی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور سنائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دن میں اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا، حضور 5 کے پاس تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمانے لگے۔ کاش کہ ہمارے پاس کوئی آدمی ہوتا تو وہ ہم سے بات کرتا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ آئیں اور ہم سے بات چیت کریں؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ پھر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ ہم سے بات چیت کریں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو بلا کر ہم سے ہٹ کر اس سے سرگوشی کی پھر وہ چلا گیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا چہرہ ان کی طرف متوجہ کیا۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے عثمان: شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں گے پس اگر کچھ لوگ اس کو تم سے اتروانا چاہیں تو تم ہرگز اس کو مت اتارنا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ تین بار ارشاد فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی۔ اے ام المؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ نے پہلے یہ حدیث کیوں بیان نہیں کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بھلا دی گئی تھی گویا کہ میں نے اس کو کبھی سنا ہی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34215، ترقيم محمد عوامة 32708)
Hadith No.: 32709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرني موسى بن عبيدة عن إياس بن سلمة عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بايع لعثمان (إحدى) (١) يديه على الأخرى فقال الناس: هنيئا لأبي عبد اللَّه يطوف (بالبيت) (٢) آمنا، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو مكث كذا وكذا سنة ما طاف حتى أطوف" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے اپنا داہنا ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھ کر بیعت لی، تو لوگوں نے کہا: ابو عبد اللہ کے لیے تو خوش نصیبی ہے کہ وہ امن سے بیت اللہ کا طواف کر رہا ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اتنے اور اتنے سال بھی ٹھہرتا تو طواف نہ کرتا یہاں تک کہ میں طواف کرلیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34216، ترقيم محمد عوامة 32709)
Hadith No.: 32710 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٧ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن زيد عن يحيى بن سعيد عن سالم قال: قال عبد اللَّه بن عمر: لقد عبتم على عثمان أشياء لو أن عمر فعلها ما عبتموها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: البتہ تحقیق تم لوگ حضرت عثمان پر چند چیزوں کا عیب لگاتے ہو۔ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کاموں کو کیا ہوتا تو تم کبھی بھی ان پر عیب نہ لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34217، ترقيم محمد عوامة 32710)
Hadith No.: 32711 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٨ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا داود عن زياد بن عبد اللَّه عن أم هلال ابنة وكيع عن امرأة عثمان (قالت: أغفى عثمان) (١) ، فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، فقلت كلا يا أمير المؤمنين، (فقال) (٢) : إني رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبا بكر وعمر، قال: فقالوا: أفطر عندنا الليلة، أو قالوا: (إنك) (٣) تفطر عندنا الليلة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام ھلال بنت وکیع فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہاونگھ رہے تھے جب بیدار ہوئے تو فرمانے لگے: یقینا میری قوم مجھے قتل کر دے گی۔ تو میں نے کہا: ہرگز نہیں اے امیر المؤمنین! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے یوں فرمایا: آج رات تم ہمارے ساتھ افطار کرو یا یوں فرمایا: تم آج رات ہمارے ساتھ افطار کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34218، ترقيم محمد عوامة 32711)
Hadith No.: 32712 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢١٩ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: ثنا إبراهيم بن طهمان عن موسى بن عقبة عن جده أبي (حبيبة) (١) قال: دخلت الدار على عثمان وهو محصور، فسمعت أبا هريرة يقول: (سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول) (٢) :"إنكم ستلقون بعدي فتنة واختلافًا"، قال: فقال له قائل: فما (تأمرنا؟) (٣) فقال:"عليكم (بالأمين) (٤) وأصحابه"، وضرب على منكب عثمان (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حبیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوا جب بلوائیوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا۔ پس میں نے وہاں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب میرے بعد تم فتنہ اور اختلاف پاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں: کہ ایک پوچھنے والے نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں کسی بات کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم پر امیر اور اس کے ساتھیوں کی اطاعت لازم ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34219، ترقيم محمد عوامة 32712)
Hadith No.: 32713 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح قال: كان إذا ذكر قتل عثمان بكى (بكاء) (١) فكأني أسمعه يقول: هاه هاه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کا ذکر فرماتے تو رونے لگتے۔ گویا کہ میں اب بھی ان کے سسکنے کی آواز سن رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34220، ترقيم محمد عوامة 32713)
Hadith No.: 32714 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن مسروق عن عائشة قال: قالت حين قتل عثمان: تركتموه كالثوب النقي من الدنس ثم قربتموه فذبحتموه كما يذبح الكبش، (إنما) (١) كان هذا قبل هذا، قال: فقال لها مسروق: (هذا عملك) (٢) أنت كتبت إلى أناس تأمرينهم بالخروج، قال: فقالت عائشة: لا والذي آمن به المؤمنون وكفر به الكافرون، ما كتبت إليهم (بسوداء) (٣) في بيضاء حتى جلست مجلسي هذا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کردیا گیا تو اس وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اس کو چھو ڑ دیا ہے جیسا کہ گندگی صاف کپڑے کو چھوڑ دیتی ہے۔ پھر تم نے ان کو قریب کر کے ذبح کردیا جیسا کہ کسی مینڈھے کو ذبح کیا جاتا ہے۔ یہ بات اس سے پہلے کیوں نہیں ہوئی؟ تو حضرت مسروق رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا: یہ تو آپ رضی اللہ عنہ کے عمل کی وجہ سے ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ ہی نے لوگوں کو خط لکھ کر ان کو خروج کا حکم دیا! راوی کہتے ہیں: کہ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہیں! قسم ہے اس ذات کی جس پر تمام مومن ایمان لائے اور کافروں نے جس کے ساتھ کفر کیا۔ میں نے کسی سفیدی پر سیاہی سے نہیں لکھا یہاں تک کہ میں اپنی اس جگہ پر بیٹھ گئی۔ امام اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پس ان لوگوں کی رائے یہی تھی کہ یہ سب ان کی زبان پر لکھ دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34221، ترقيم محمد عوامة 32714)
Hadith No.: 32715 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٣ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن جعفر بن إياس عن يوسف بن ماهك (١) عن محمد بن حاطب قال: سمعت عليًا يخطب يقول: ﴿إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ﴾ [الأنبياء: ١٠١] ، قال: عثمان منهم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن حاطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی (بیشک وہ لوگ کہ (فیصلہ) ہوچکا ہے پہلے ہی جن کے لیے ہماری طرف سے اچھے انجام کا یہ اس سے دور رکھے جائیں گے) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت عثمان رضی اللہ عنہان ہی لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34223، ترقيم محمد عوامة 32715)
Hadith No.: 32716 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٤ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا هشام عن محمد بن سيرين عن عقبة بن أوس السدوسي عن عبد اللَّه ابن (عمر) (١) قال: يكون (في) (٢) هذه الأمة اثنا عشر خليفة: أبو بكر أصبتم اسمه، وعمر بن الخطاب قرن من حديد أصبتم اسمه، وعثمان بن عفان ذو النورين (أوتي) (٣) كفلين من رحمته قتل مظلوما، أصبتم اسمه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن اوس السَّدوسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ اس امت میں بارہ (12) خلیفہ ہوں گے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ، تم لوگوں کو ان کے نام کی تصدیق ہوچکی۔ اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جو بہت امانت دار ہوں گے۔ تم لوگوں کو ان کے نام کی تصدیق بھی حاصل ہوچکی اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ذوالنورین جنہیں رحمت کی دو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اور ظلماً قتل کیا گیا۔ تم لوگوں کو ان کے نام کی بھی تصدیق حاصل ہوچکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34224، ترقيم محمد عوامة 32716)
Hadith No.: 32717 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٥ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع قال: دخل عبد الرحمن بن أبي ليلى على الحجاج فقال لجلسائه: إذا أردتم أن تنظروا إلى رجل يسب أمير المؤمنين عثمان فهذا عندكم -يعني عبد الرحمن (١) ، فقال عبد الرحمن: معاذ اللَّه أيها الأمير أن أكون أسب عثمان، إنه ليحجزني عن ذلك آية في كتاب اللَّه قال اللَّه: ﴿لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ﴾ [الحشر: ٨] ، فكان عثمان منهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجمع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ حجاج بن یوسف کے پاس تشریف لے گئے تو وہ اپنے ہم نشینوں سے کہنے لگا: اگر تم ایسے شخص کو دیکھنا چاہو جو امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کرتا ہو تو یہ شخص یعنی عبد الرحمن تمہارے پاس ہیں ان کو دیکھ لو۔ اس پر حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ نے فرمایا: اے امیر! اللہ کی پناہ، اس بات سے کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کروں۔ یقینا کتاب اللہ میں پائی جانے والی اس آیت مبارکہ نے مجھے اس کام سے روک دیا اور محفوظ رکھا۔ اللہ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ: نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائدادوں سے۔ جو تلاش کرتے ہیں فضل اللہ کا اور اس کی خوشنودی، اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی سچے لوگ ہیں) حضرت عثمان ان لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34225، ترقيم محمد عوامة 32717)
Hadith No.: 32718 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني ابن لهيعة قال: حدثني يزيد بن عمرو المعافري قال: سمعت (أبا ثور) (١) الفهمي يقول: قدم عبد الرحمن بن عديس (البلوي) (٢) وكان ممن بايع تحت الشجرة فصعد المنبر فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم ⦗٥١⦘ ذكر عثمان فقال أبو ثور: فدخلت على عثمان وهو محصور فقلت: إن فلانا ذكر كذا وكذا، فقال عثمان: ومن أين وقد اختبأتُ عند اللَّه عشرًا: إني لرابع في الإسلام، وقد زوجني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ابنته ثم ابنته، وقد بايعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بيدي هذه اليمنى فما مسست بها ذكري، ولا تغنيت ولا تمنيت، ولا شربت خمرًا في جاهلية ولا إسلام، وقد قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من يشتري هذه (الزنقة) (٣) ويزيدها في المسجد: له بيت في الجنة"، فاشتريتها وزدتها في المسجد (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عمرو المعاصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ثور الفھمی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ عبد الرحمن بن عدیس جو کہ ان لوگوں میں ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ بلوائیوں کے پاس آیا اور منبر پر چڑھا: حمدو ثنا کے بعد اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ تو حضرت ابو ثور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں محاصرے کے دوران حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسے اور ایسے کہہ رہا ہے۔ پس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسی بات کیسے ہوسکتی ہے؟ حالانکہ میں نے اللہ کے پاس دس خصوصیات ذخیرہ کی ہوئی ہیں۔ وہ یہ کہ میں اسلام لانے والا چوتھا شخص ہوں۔ اور تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے سے اپنی ایک بیٹی کا نکاح کیا، پھر دوسری بیٹی کا نکاح کیا اور تحقیق میں نے اپنے اس دائیں ہاتھ سے رسول اللہ سے بیعت کی تو پھر کبھی بھی میں نے اس سے اپنی شرمگاہ کو نہیں چھوا۔ اور نہ ہی میں نے کبھی عشق و معشوقی کی۔ اور نہ ہی کبھی اس چیز کی میں نے کبھی تمنا و آرزو کی۔ اور میں نے نہ تو زمانہ جاہلیت میں اور نہ ہی زمانہ اسلام میں کبھی شراب پی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ کون شخص اس راستہ کے حصہ کو خرید کر اس سے مسجد کی توسیع کرے گا تو اس کے لیے اس کے بدلہ جنت میں گھر ہوگا؟ پس میں نے اس جگہ کو خرید کر مسجد کی توسیع کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34226، ترقيم محمد عوامة 32718)
Hadith No.: 32719 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر قال: (حدثني) (١) عبد الرحمن بن (أبلجان) (٢) قال: ذكر عند ابن عمر عثمان وعمر فقال ابن عمر: أرأيت لو كان لك بعيران أحدهما قوي والآخر ضعيف أكنت (تقتل) (٣) الضعيف (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ملحان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تیری کیا رائے ہے کہ اگر تیرے پاس دو اونٹ ہوں جن میں سے ایک قوی ہو اور دوسرا ا کمزور ہو تو کیا تم کمزور اونٹ کو قتل کردو گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34227، ترقيم محمد عوامة 32719)
Hadith No.: 32720 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي سلمان قال: سألت ابن عمر عن عثمان فقال: مسعر إما قال: (تحسبه) (١) ، أو قال: نحسبه من خيارنا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلیمان رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رحمہ اللہ کے متعلق سوال کیا۔ راوی فرماتے ہیں آپ رضی اللہ عنہ نے یوں فرمایا: کہ تم ان کو ہم میں سب سے بہتر سمجھو یا یوں فرمایا: ہم لوگ ان کو اپنے میں سب سے بہترین اور افضل سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34228، ترقيم محمد عوامة 32720)
Hadith No.: 32721 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٢٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمران بن عمير عن كلثوم قال: سمعت ابن مسعود يقول: ما أحب أني رميت عثمان بسهم -قال (مسعر) (١) : أراه أراد قتله- ولا أن لي مثل أحد ذهبًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کلثوم فرماتی ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ یوں فرماتے تھے: کہ میں پسند نہیں کرتا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کے ارادے سے ایک تیر بھی ماروں جس کے بدلہ اگرچہ مجھے احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34229، ترقيم محمد عوامة 32721)
Hadith No.: 32722 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٣٠ - حدثنا محمد بن القاسم الأسدي عن الأوزاعي عن حسان بن عطية أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لعثمان:"غفر اللَّه لك ما قدمت وما أخرت، وما أسررت وما أعلنت وما أخفيت وما أبديت، وما هو كائن إلى يوم القيامة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا۔ اللہ تمہارے ان گناہوں کو بخش دے جو تم نے پہلے کیے اور جو تم بعد میں کرو گے اور جو تم نے پوشیدگی میں کیے اور جو تم نے اعلانیہ طور پر کیے۔ اور جو تم نے چھپائے اور جو تم نے ظاہر کیے اور جو کچھ قیامت کے دن تک کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34230، ترقيم محمد عوامة 32722)
Hadith No.: 32723 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٣١ - حدثنا (١) محمد بن بشر قال: ثنا مسعر قال: حدثني أبو عون عن محمد ابن حاطب قال: ذكر عثمان فقال الحسن بن علي: هذا أمير المؤمنين يأتيكم الآن فيخبركم قال: فجاء علي فقال: كان عثمان من الذين: ﴿وَآمَنُوا (وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ) (٢) (٣) ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [المائدة: ٩٣] ، حتى أتم الآية (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن حاطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رحمہ اللہ کا ذکر کیا گیا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ امیر المؤمنین ابھی تمہارے پاس آئیں گے تو وہ ہی تم لوگوں کو ان کے بارے میں بتائیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ اور فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے تھے پھر یہ آیت مکمل تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: وہ لوگ ایمان پر قائم رہے اور اچھے کام کیے پھر حرام چیزوں سے بچے اور احکام الٰہی کو مانا پھر تقویٰ اختیار کیا اور اچھے کام کیے۔ اور اللہ دوست رکھتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34231، ترقيم محمد عوامة 32723)
Hadith No.: 32724 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٣٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة قال: قال نافع بن عبد الحارث: دخل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حائطًا من حيطان المدينة، وقال لي:"أمسك عليّ الباب"، فجاء حتى جلس على القف، ودلى رجليه في البئر، ⦗٥٣⦘ فضرب الباب فقلت من هذا؟ قال: أبو بكر، قلت: يا رسول اللَّه، هذا أبو بكر، فقال: ائذن له وبشره بالجنة، قال: فأذنت له وبشرته بالجنة، فجاء فجلس مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على القف ودلى رجليه في البئر، ثم ضرب الباب فقلت: من هذا؟ (فقال) (١) : عمر، قلت: يا رسول اللَّه، هذا عمر، فقال:"ائذن له وبشره بالجنة" قال: فأذنت له وبشرته بالجنة، فجاء فجلس مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على القف ودلى رجليه في البئر، [ثم ضرب الباب، فقلت: من هذا؟ قال: عثمان، قلت: يا رسول اللَّه هذا عثمان قال:"ائذن له وبشره بالجنة (مع) (٢) بلاء"، قال: فأذنت له وبشرته بالجنة، فدخل فجلس مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على القف ودلى رجليه في البئر] (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ کے باغات میں سے ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے فرمایا: کہ مجھ پر دروازہ بند کردو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ کنویں کے گرد بنی ہوئی منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پس دروازہ بجایا گیا تو میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ اس نے کہا: ابوبکر ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! یہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کو اجازت دے دو اور ان کو جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ پس وہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پھر دروازہ بجا۔ میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ اس نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! یہ عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کو بھی اجازت دے دو اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو آنے کی اجازت دی اور جنت کی خوش خبری بھی سنا دی۔ پس وہ تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پھر دروازہ بجا۔ میں نے پوچھا: کون شخص؟ وہ کہنے لگا! عثمان رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول 5! یہ عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کو بھی اجازت دے دو۔ اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ آزمائش کے ساتھ۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو بھی اجازت دی اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دی۔ پس وہ داخل ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34232، ترقيم محمد عوامة 32724)
Hadith No.: 32725 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سفيان بن حسين عن الحسن قال: لما عرض عمر ابنته على عثمان قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أدل عثمان على من هو خير منها وأدلها على من هو خير لها من عثمان"، قال: فتزوجها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وزوج عثمان (ابنته) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کا رشتہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر پیش کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں راہنمائی نہ کروں اس شخص پر جو عثمان سے زیادہ بہتر ہے۔ اور میں اس کی راہنمائی نہ کروں عثمان کے لئے اس عورت پر جو اس عورت سے بہتر ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے خود نکاح کرلیا۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح اپنی بیٹی سے کروا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34233، ترقيم محمد عوامة 32725)