٣٤٢٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سفيان بن حسين عن الحسن قال: لما عرض عمر ابنته على عثمان قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أدل عثمان على من هو خير منها وأدلها على من هو خير لها من عثمان"، قال: فتزوجها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وزوج عثمان (ابنته) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کا رشتہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر پیش کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں راہنمائی نہ کروں اس شخص پر جو عثمان سے زیادہ بہتر ہے۔ اور میں اس کی راہنمائی نہ کروں عثمان کے لئے اس عورت پر جو اس عورت سے بہتر ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے خود نکاح کرلیا۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح اپنی بیٹی سے کروا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34233، ترقيم محمد عوامة 32725)