٣٤١٩٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: لما قتل عثمان قام خطباء بإيلياء فقام من آخرهم رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقال له مرة بن كعب فقال: لولا حديث سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما قمت، إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكر فتنة أحسبه قال:"فقربها"، فمر رجل مقنع فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا وأصحابه يومئذ على الحق"، فانطلقت فأخذت بمنكبيه، فأقبلت بوجهه إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: هذا؟ فقال:"نعم"، فإذا هو عثمان (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو ایلیاء مقام پر بہت سے خطیبوں نے خطاب کیا پس ان کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ تھا وہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر یہ حدیث میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہ سنی ہوتی تو میں کبھی کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنہ کا ذکر کیا۔ میر اگمان ہے کہ اس کو بہت قریب بتلایا تو ایک آدمی جس کا سر چادر سے چھپا ہوا تھا وہ گزرا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس دن یہ شخص اور ا س کی جماعت حق پر ہوگی۔ پس میں اس شخص کے پیچھے گیا پھر میں نے اس کو کندھوں سے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اس کے چہرے کو پھیرا اور پوچھا: یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34195، ترقيم محمد عوامة 32689)