٣٤٢٠٦ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا إسماعيل أخبرنا قيس قال: أخبرنا أبو سهلة مولى عثمان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في مرضه:"وددت أن عندي بعض أصحابي"، فقالت عائشة: أدعو لك أبا بكر؟ (قالت) (١) : فسكت، فعرفت أنه لا يريده، فقلت: أدعو لك عمر؟ فسكت، فعرفت أنه لا يريده، قلت: فأدعو لك ⦗٤٣⦘ عليًا؟ فسكت، فعرفت أنه لا يريده، قلت: فأدعو لك عثمان بن عفان؟ قال:"نعم"، فدعوته، فلما جاء أشار إلي النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن تباعدي، فجاء فجلس إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فجعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول له:"ولون عثمان يتغير" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سھلہ رضی اللہ عنہ جو کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے مرض الوفات میں ارشاد فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس میرا ایک ساتھی ہو۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ فرماتی ہیں۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بلانا نہیں چاہتے۔ تو میں نے عرض کیا: کہ میں عمر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: کہ میں علی رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پس میں نے ان کو بلوا دیا۔ جب وہ حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دور ہونے کے لیے اشارہ کیا۔ پس وہ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے کچھ فرماتے رہے اور حضرت عثمان کا رنگ تبدیل ہو رہا تھا۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ نے مجھے بتلایا: کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ گھر میں محصور تھے۔ تو ان کو کہا گیا: آپ رضی اللہ عنہ قتال کیوں نہیں کرتے؟! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ایک وعدہ لیا تھا اور میں اس پر صبر کرنے والا ہوں۔ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م کا گما ن تھا کہ وہ اسی مجلس میں وعدہ ہو اتھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34206، ترقيم محمد عوامة 32700)