☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 45
Page 3 of 3
Hadith No.: 32626 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣١ - حدثنا غندر عن شعبة (عن عمرو) (١) بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة (عن علي) (٢) أنه قال: ألا أخبركم بخير هذه الأمة بعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أبو بكر وعمر ابن الخطاب (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص کے متعلق خبر نہ دوں؟ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34131، ترقيم محمد عوامة 32626)
Hadith No.: 32627 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣٢ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (١) قال: كان أبو بكر مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم بدر على العريش (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جھونپڑی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34132، ترقيم محمد عوامة 32627)
Hadith No.: 32628 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) إسحاق عن الزهري عن (حميد) (٢) بن عبد الرحمن عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لكل أهل عمل باب من أبواب الجنة يدعون منه بذاك العمل، فلأهل الصيام باب يقال له: الريان"، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه، فهل من أحد يدعى من تلك الأبواب كلها؟ قال:"نعم، وإني أرجو أن تكون منهم يا أبا بكر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر عمل والے کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ اور وہ اس عمل کی وجہ سے اس دروازے سے پکارے جائیں گے۔ پس روزہ دار کے لیے بھی ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا کوئی شخص ایسا ہوگا جو ان سب دروازوں سے پکارا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور یقینا مجھے امید ہے کہ اے ابوبکر تم ان میں سے ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34133، ترقيم محمد عوامة 32628)
Hadith No.: 32629 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣٤ - حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن عبد اللَّه الماجشون عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: قال عمر: أبو بكر سيدنا وأعتق سيدنا -يعني بلالًا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ابوبکر ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار یعنی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو آزاد کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34134، ترقيم محمد عوامة 32629)
Hadith No.: 32630 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣٥ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن القاسم ابن محمد عن عائشة قالت: تمثلت بهذا البيت وأبو بكر (يقضي) (١) : وأبيض يستسقي الغمام بوجهه … ثمال اليتامى عصمة للأرامل فقال أبو بكر: (ذلك) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں اس شعر کو بطور نمونے کے پڑھ رہی تھی اس حال میں کہ ابوبکر فیصلہ فرما رہے تھے۔ اور سفید چہرے والے جن کے چہرے کے وسیلہ سے بادلوں سے پانی طلب کیا جاتا ہے۔ یتیموں کے فریاد رس اور بیواؤں کی عصمت ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34135، ترقيم محمد عوامة 32630)